- ایل پی جی کی قمیت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
- یقین ہے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز مکمل کرلیے جائیں گے، وسیم خان
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر فائرنگ سے 38 افراد ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت
- چین میں ارب پتیوں کی تعداد مزید بڑھ کر 1,058 ہوگئی
- اقتدار کی خاطر خاموش نہیں بیٹھوں گا عہدے کے لیے مقصد نہیں بدل سکتا، وزیراعظم
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
- ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آرڈر دینے کا فیصلہ
- حکومت کا صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا اعلان
معروف فٹبال کوچ کا صدر ٹرمپ سے اعلیٰ امریکی سول اعزاز لینے سے انکار

یہ سول ایوارڈ امریکی صدر کی جانب سے ملک کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فوٹو : فائل
واشنگٹن: فٹبال کوچنگ میں عالمی شہرت رکھنے والے این ایف ایل کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے امریکا کے ایک اعلیٰ سول ایوارڈ کو صدر ٹرمپ کے ہاتھوں لینے سے انکار کردیا۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی نیشنل فٹبال لیگ کے ہیڈ کوچ بل بلیچک نے صد ٹرمپ کے ہاتھوں کو اعلیٰ سول ایوارڈ لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر ٹرمپ حامیوں کے حملے پر احتجاجاً ایوارڈ نہیں لوں گا۔ انہیں یہ ایوارڈ جمعرات کے روز صدر ٹرمپ نے ایک تقریب میں دینا تھا۔
نیوانگلینڈ پیٹریاٹس سے تعلق رکھنے والے کوچ بل بیلچک نے کہا کہ جب پہلی بار صدارتی تمغۂ آزادی دینے کی پیش کش کی گئی تو وہ خوشی سے پھولے نہیں سما رہے تھے تاہم پچھلے ہفتے ٹرمپ کے حامیوں کے کانگریس پر کے بعد انہوں نے اپنا خیال بدل لیا۔
یہ خبر پڑھیں : ٹرمپ کے حامیوں کا کانگریس کی عمارت پر دھاوا، 4 افراد ہلاک
معروف فٹبال کوچ نے صدر ٹرمپ کے ساتھ اپنی گہری دوستی کا زکر کرتے ہوئے کہا کہ کانگریس کی عمارت پر حملہ شرمناک عمل ہے اور وہ کسی طور ایسے شخص نے ایوارڈ نہیں لیں گے جو بالواسطہ بھی اس میں ملوث ہو اور وہ چاہے ان کا بہترین دوست ہی کیوں نہ ہو۔
صدارتی تمغۂ آزادی امریکا کی سلامتی یا قومی مفادات کے لیے نمایاں کارکردگی دکھانے والوں کو دیا جاتا ہے، فٹبال کوچ بل بیلچک امریکا کے لیے نے ریکارڈ ساز 6 سپر باؤل ٹائٹل اپنے نام کیے اور انہیں این ایف ایل کی تاریخ کے کامیاب ترین کوچز میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔