پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر سجدہ ریز ہو یا ٹکریں مارے کچھ نہیں ملے گا، فردوس اعوان

ویب ڈیسک  منگل 12 جنوری 2021
اپوزیشن جس الیکشن کمیشن کو مانتی نہیں تھی اسی کے تحت ضمنی انتخاب لڑنے کو تیار ہے(فوٹو، فائل)

اپوزیشن جس الیکشن کمیشن کو مانتی نہیں تھی اسی کے تحت ضمنی انتخاب لڑنے کو تیار ہے(فوٹو، فائل)

 لاہور: وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر سجدہ ریز ہو یا ٹکریں مارے انہیں کچھ نہیں ملے گا۔

لاہور کے لبرٹی چوک میں بچوں کے حقوق کے حوالے سے آگاہی مہم کے سلسلے میں ہونے والی واک میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اعلی کی معاون خصوصی ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کے پی ڈی ایم اپنا کام کرے حکومت اپنا کم کرے گی۔ مولانا فضل الرحمان اور پی ڈی ایم کے بیانیے میں تضاد پوری دنیا کے سامنے عیاں ہو چکا ہے۔ جس الیکشن کمیشن کو مانتے نہیں تھے اسی کے زیر اہتمام ضمنی الیکشن لڑنے کے لیے ڈنڈ بیٹھکیں لگا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ در بدر کی ٹھوکریں اور مایوسی ان کا مستقبل ہے۔ جس الیکشن کمیشن کو مانتے نہیں تھے اسی کے زیر انتظام ضمنی الیکشن میں حصہ لینے کے لیے ڈنڈ بیٹھکیں لگا رہے ہیں۔

وزیر اعلی پنجاب کی معاون خصوصی نے کہا کے فارن فنڈنگ کیس میں شفاف دامن کے ساتھ الیکشن کمیشن میں پیش ہوں گے۔ پہلی مرتبہ چالیس ہزار ڈونرز نے دنیا بھر سے تحریک انصاف کے لیے فنڈنگ کی جو ان ک عمران خان پر بھر پور اعتماد تھا۔

قبل ازیں بچوں کے حقوق کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان اور چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی چئیر پرسن سارہ احمد کا کہنا تھا کہ حکومتِ پنجاب نے پندرہ سال سے کم عمر بچوں کی محنت مزدوری کو جرم قرار دیا ہے۔ سڑکوں پر بھیک مانگنے اور کام کرنے والے بچے ہمارا مستقبل ہیں جنہیں سینے سے لگا کر با اختیار بنانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اپوزیشں کو بھی بچوں کا استحصال روکنے کے لیے آواز بلند کرنی چاہیے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔