رکن سندھ اسمبلی کا اجلاس میں اپنی گاڑی سے شریک ہونے کا منفرد ریکارڈ

ویب ڈیسک  منگل 12 جنوری 2021
نصرت سحر نے اپنی گاڑی سے اجلاس میں شریک ہوکر نیا ریکارڈ بنادیا(فوٹو، فائل)

نصرت سحر نے اپنی گاڑی سے اجلاس میں شریک ہوکر نیا ریکارڈ بنادیا(فوٹو، فائل)

 کراچی: کورونا وائرس  کی وباء نے اسمبلی کے اجلاس کے طور طریقے بھی بدل دیے ہیں۔

منگل کوملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ اسمبلی سیشن آن وہیل کا بھی ایک ریکارڈ قائم ہوگیا۔ جی ڈی اے کی خاتون رکن نصرت سحر عباسی دوران سفر اپنی گاڑی سے سندھ اسمبلی کے اجلاس میں آن لائن شریک ہوئیں جس پر ایوان میں قہقہے لگے اور دل چسپ تبصرے بھی کیے گئے۔

صوبائی وزیر امتیاز شیخ نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ محترمہ گاڑی روک لیں اور اجلاس میں شریک ہوں جس پر نصرت سحر نے کہا کہ آن لائن سیشن میں شرکت کی اجازت دی گئی ہے۔

اس موقعے پر اسپیکر آغا سراج درانی نے کہا کہ آپ ہوا میں ہیں اور ہوا میں تو کوئی بھی کیچ کرسکتا ہے ۔نصرت سحر عباسی نے کہا کہ وہ اجلاس میں تو شریک ہیں لیکن انٹرنیٹ کا مسئلہ درپیش ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔