عالمی برادری پاکستان کی داخلی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے، چین

ویب ڈیسک  منگل 31 دسمبر 2013
دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے،سن ویڈونگ  فوٹو: فائل

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے،سن ویڈونگ فوٹو: فائل

اسلام آباد: پاکستان میں چین کے سفیر سن ویڈونگ نے کہا ہے کہ عالمی برادری پاکستان کی داخلی خود مختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

اسلام آباد میں میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کے دوران چین کے سفیر کا کہنا تھا کہ ان کا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے اور اس سلسلے میں پاکستان کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جا رہی ہے اور عالمی برادری بھی پاکستان کی داخلی خومختاری اور علاقائی سالمیت کا احترام کرے۔

چینی سفیر کا کہنا تھا کہ سیاسی جماعتوں، ارکان پارلیمنٹ، مقامی حکومتوں، تھنک ٹینکس، نوجوانوں اور ذرائع ابلاغ کے وفود کے تبادلے بڑھانے سے پاکستان اور چین کے درمیان اسٹرٹیجک تعلقات مزید مستحکم ہوں گے، چینی کمپنیاں پاکستان کے بجلی پیدا کرنے والے پانی، تھرمل ، شمسی،  ہوا اور ایٹمی توانائی کے منصوبوں میں سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہیں، اس کے علاوہ دونوں ممالک دفاع، سمندری سلامتی اور زرعی شعبوں میں باہمی تعاون کو مزید مستحکم بنائیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔