- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
- چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف
- پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑن طشتری کی ویڈیو بنالی
- اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
سندھ میں صرف 12 سال کے گیس کے ذخائر رہ گئے، صوبائی وزیر توانائی

ہم کہتے ہیں ہماری گیس ہمیں دیں جو بچ جائے وہ جسے مرضی چاہے دیں، امتیاز شیخ، سندھ اسمبلی میں ارکان کو جواب (فوٹو : فائل)
کراچی: سندھ کے وزیر توانائی امتیاز احمد شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں گیس کے ذخائر صرف 12 سال کے رہ گئے جبکہ پیٹرول کے ذخائر بھی بتدریج کم ہورہے ہیں، سندھ کی گیس پر ڈاکا ڈالا جارہا ہے، سندھ کی گیس لائنوں کے ذریعے سوئی ناردرن کو دی جا رہی ہے۔
سندھ اسمبلی میں محکمہ توانائی سے متعلق وقفہ سوالات کے دوران ارکان کے مختلف تحریری اور ضمنی سوالوں کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں مزید 12 سے 15 سال تک گیس دستیاب ہے جب کہ تیل کے 15 سے 20 سال کے لیے ذخائر موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ آئل گیس کے ذخائر کے ریگولیٹری کا معاملہ وفاق کے پاس ہے، آئین کے مطابق جس صوبے سے گیس نکلے وہی صوبہ اس کو استعمال کرنے کا پہلا حق رکھتا ہے۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ ہم نے وزراء کو خطوط بھی لکھے اس کے باوجود آئین کے کسی آرٹیکل پر کوئی توجہ نہیں دی جارہی، سندھ کی 26 سو این ایف سی ایف ڈی گیس ہے، ہم کہتے ہیں ہماری گیس ہمیں دیں جو بچ جائے وہ جسے مرضی چاہے دیں۔
وزیر اعلیٰ سندھ نے اس ضمن میں وزیر اعظم کو خط لکھا ہے کیونکہ سندھ کے شہری پریشان ہیں، ہم بار بار وفاق سے کہہ کر تھک گئے، کوئی بھی بات کریں وفاقی وزراء آجاتے ہیں۔
امتیاز شیخ نے کہا کہ ماضی کی حکومت نے کیا کیا؟ ہمیں اس سے کوئی سروکار نہیں، اب اختیار موجودہ وفاقی حکومت کے پاس ہے اس لیے لوگوں کے مسائل حل کرنا بھی آپ کی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے وفاقی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ملک تاریکی میں ڈوب گیا اور محض 16 گریڈ کے افسر کو معطل کیا گیا۔
پی ٹی آئی کے سعید آفریدی نے کہا کہ وزیر صاحب صرف وفاق وفاق کرتے ہیں جبکہ وہ اسمبلی میں صرف ٹائم ہی پاس کررہے ہیں۔ امتیاز شیخ نے کہا کہ یہ اپنے سوالات جمع کرا دیں میں تفصلی جواب دے دوں گا۔
ایک سوال کے جواب میں امتیاز شیخ نے بتایا کہ سندھ کے ساتھ جو زیادتی کی جارہی ہے اس کے متعلق ہم میڈیا اور پارلیمانی فورم پر بھی بات کر رہے ہیں، اگر کوئی طریقہ دکھائی نہ دیا تو عدالت سے رجوع کریں گے، ہم اپنا حق لینے کے لیے ہر ممکن کوشش کریں گے۔
انہوں نے کہا کہ ہم 660 میگا واٹ تھر کول سے دے رہے ہیں، 2 ہزار میگا واٹ بجلی تھر کول بلاک ون اور بلاک ٹو سے آجائے گی، تھر کول کے حوالے سے پورے پاکستان کو بہت فائدہ ہوگا، وہاں تھر فاؤنڈیشن بہترین کام کررہی ہے، ہم نے تھر میں ماحولیات کے لیے درخت لگائے ہیں، ایسا انسان دوست کام شاید ہی کوئی اور فاؤنڈیشن کررہی ہو۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔