- ادارے ماورائے قانون کام کرینگے تو لوگ ہتھیار اٹھاکر سارے نظام کو آگ لگا دینگے، عدالت
- بیڑی دیر سے لانے پر باپ نے 10 سالہ بیٹے کو آگ لگادی
- کراچی میں اسرائیل نامنظور بینرز سیاسی مقاصد کیلئے لگائے جارہے ہیں، وزیر خارجہ
- چینی معیشت پہلی بار 100 ٹریلین یوآن سے زیادہ ہوگئی، وال اسٹریٹ جرنل
- نیب ریفرنس میں نواز شریف کی تمام جائیدادیں قرق کر لی گئیں
- لاپتہ شہری کی عدم بازیابی؛ اسلام آباد ہائیکورٹ کا وزیراعظم پر جرمانے کا عندیہ
- ثابت ہوچکا ہے کہ نوازشریف نے پارلیمنٹ، سپریم کورٹ اورقوم سے جھوٹ بولا، اسد عمر
- کے ٹوکے قریب لاپتہ امریکی نژاد روسی کوہ پیما ایلکس گولڈ فارب کی لاش مل گئی
- فارن فنڈنگ کیس؛ آج پی ڈی ایم الیکشن کمیشن کے باہر احتجاج کرے گی
- ’ڈیزائنر پروٹین‘ نے معذور چوہے کو دوبارہ چلنے کے قابل بنا دیا
- ویڈیو گیم ’ٹیٹرس‘ کا الگورتھم؛ ہوٹلوں میں کمروں کی بکنگ میں مددگار
- جو بائیڈن کی سائیکل وائٹ ہاؤس کےلیے خطرناک قرار
- خود دار بچے نے سرکاری امداد لینے سے انکار کر دیا
- پروٹیز اسپن جال میں الجھنے سے بچنے کیلیے کوشاں
- پی سی بی کا بھارتی نیٹ ورک کے ساتھ نشریاتی حقوق کا3سالہ معاہدہ ہوگا
- بھارت کو کرکٹ ایشیا کپ بوجھ لگنے لگا
- صحت مند رہنے کے رہنما اصول
- جرمنی نے پاکستان کو کورونا رسک والے ممالک میں شامل کردیا
- مودی بلوچستان میں فائدہ اٹھانے، پختونوں میں بے چینی پھیلانے میں مصروف
- خیبر پختونخوا اسمبلی: کرپٹو کرنسی کیلیے متفقہ قرارداد منظور
بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں اصولوں کی دھجیاں اڑانے لگا

بھارتی چینل ’’ انڈیا ٹوڈے ‘‘ پر دکھائی گئی وڈیو میں بالاکوٹ پر حملے کو ٹارگٹ کیا گیا۔ فوٹو: اسکرین گریب
کراچی: بھارتی میڈیا پاکستان دشمنی میں ریٹنگ حاصل کرنے کیلیے پیشہ وارانہ اصولوں کی دھجیاں اڑانے لگا جب کہ وزیر اعظم عمران خان کے وڈیو کلپ کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے پر اسے شرمندگی اٹھانا پڑی۔
بھارتی میڈیا کی طرف سے دعویٰ کیا گیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اعتراف کیا ہے کہ بھارت نے تہتر برسوں میں ایسی مضبوط اور فولادی عزم رکھنے والی حکومت نہیں دیکھی جیسی اب ہے۔ یہ کلپ بھارتی میڈیا نے وائرل کر کے دعویٰ کیا کہ پاکستانی وزیر اعظم نے بھارتی حکومت کی تعریف کی ہے۔
حالانکہ وڈیو میں عمران خان کوکہتے سنا جا سکتا ہے کہ پاکستان کو مضبوط فوج کی ضرورت کیوں ہے؟ کیونکہ موجودہ بھارتی حکومت مطلق العنان، نسل پرست، مسلم مخالف، اسلام مخالف اور پاکستان مخالف ہے، ایسی حکومت وہاں کبھی نہیں رہی۔
مزیدبراں انگلش ٹی وی نیوزچینل اس وقت شرم سے پانی پانی ہوگیا جب اسے وہ پراپیگنڈا واپس لینا پڑگیا جس کے تحت وہ سابق پاکستانی سفارتکار ظفرہلالی کی گفتگو کو اعتراف قراردیتا رہاکہ فروری 2019ء کے بالا کوٹ فضائی حملے میں 300 ہلاکتیں ہوئیں حالانکہ اس ویڈیو میں گڑبڑ کی گئی تھی جبکہ ظفرہلالی نے کہا تھا کہ بھارتی فضائیہ مدرسے کے 300بچوں کو مارنا چاہتی تھی مگرحملہ ناکام رہااوراس کے بجائے فٹ بال کے میدان پربمباری کی گئی۔
حقائق پرکھنے والی ویب سائیٹ Alt News نے جب اس پیشہ وارانہ بددیانتی کی نشاندہی کی توصرف انڈیا ٹوڈے نے ٹویٹ کرکے وضاحت جاری کی کہ ’’ہمارے علم میں آیا ہے کہ اس وڈیو میں گڑبڑکی گئی،اپنے قارئین کو مطلع کرنا چاہتے ہیں کہ ہمیں اس غلطی پر افسوس ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔