جولائی تا نومبر: لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی

شہباز رانا  بدھ 13 جنوری 2021
غربت اور بیروزگاری گھٹانے کیلیے معیشت کی سالانہ شرح نمو 6 سے 7 فیصد ہونی چاہیے
(فوٹو، فائل)

غربت اور بیروزگاری گھٹانے کیلیے معیشت کی سالانہ شرح نمو 6 سے 7 فیصد ہونی چاہیے (فوٹو، فائل)

 اسلام آباد:  مالی سال 2020-21 کے ابتدائی 5 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.4 فیصد اضافہ ہوا۔

پاکستان بیورو آف اسٹیٹکس کے مطابق جولائی تا نومبر لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کی شرح نمو 7.4 فیصد رہی۔ تاہم فیکٹریوں کی پیداواری سطح اب بھی کورونا وائرس کی آمد سے قبل کی سطح تک نہیں پہنچ سکی۔ ادارۂ شماریات کے مطابق ستمبر، اکتوبر اور نومبر میں مسلسل تین ماہ بڑے پیمانے کی پیداوار میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

رواں مالی سال کے ابتدائی 5 کے دوران 15 بڑے شعبوں میں سے 10 میں نمو ہوئی جبکہ 5 شعبوں کی پیداوار میں کمی آئی۔ سالانہ منصوبہ 2020-21 کے مطابق حکومت کو ان 5 ماہ کے دوران لارج اسکیل مینوفیکچرنگ کے 2.5 فیصڈ تک سُکڑ نے کی توقع تھی۔

ادارہ شماریت کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق نومبر میں سال بہ سال کی بنیاد پر 14.5 فیصد شرح نمو ریکارڈ کی گئی۔ وزیرمنصوبہ بندی اسدعمر نے ٹویٹ کی کہ 12 سال میں کسی بھی مہینے کے دوران یہ ایل ایس ایم کی سب سے زیادہ نمو ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔