- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
- چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف
- پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑن طشتری کی ویڈیو بنالی
- اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
- عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز
- والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا
حریم شاہ کی اداکاری کے میدان میں بھی انٹری

ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے فوٹوفائل
کراچی: پاکستانی ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے کے بعد اب باقاعدہ اداکاری کے میدان میں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
حریم شاہ پاکستان کے پہلے او ٹی ٹی پلیٹ فارم (اسٹریمنگ ویب سائٹ) اردو فلکس کی ویب سیریز میں نظر آئیں گی۔ اردو فلکس کے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے گزشتہ روز حریم شاہ کی پراجیکٹ سائن کرتے ہوئے تصویر شیئر کی گئی اور اعلان کیا گیا کہ حریم شاہ اردو فلکس کی ویب سیریز کے ذریعے اداکاری کی دنیامیں قدم رکھنے جارہی ہیں۔
ذرائع کے مطابق حریم شاہ کو ویب سیریز ’’راز‘‘ میں بطور ہیروئن کاسٹ کیا گیا ہے۔ حریم شاہ نے ویب سیریز کا پرومو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر شیئر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ اور مفتی قوی کے نکاح سے متعلق افواہوں کی حقیقت سامنے آگئی
حریم شاہ کا شمار پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاک اسٹارز میں ہوتا ہے۔ تاہم وہ اپنی ٹک ٹاک ویڈیوز سے زیادہ متنازع ویڈیوز کی وجہ سے زیادہ مشہور ہوئی ہیں۔ اس کے علاوہ مختلف سیاستدانوں کے ساتھ منظرعام پر آنے والی تصاویر نے بھی حریم شاہ کی مقبولیت میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: حریم شاہ نے اب لوگوں کو سستے پلاٹ بھی بیچنا شروع کردئیے
واضح رہے کہ پاکستان میں نیٹ فلکس کی طرز پر اردو فلکس کا پلیٹ فارم لانچ کیا جارہا ہے جہاں لوگ اردو میں اپنے پسندیدہ ڈرامے، فلمیں اور ویب سیریز دیکھ سکیں گے۔ پاکستان میں اردو فلکس کے لیے اوریجنل مواد پروڈیوس کیا جارہا ہے۔ اب تک اس پلیٹ فارم پر دو ویب سیریز کا اعلان کیا جاچکا ہے۔ جن میں پہلی علیزے شاہ کی ویب سیریز’’دلہن اور ایک رات‘‘ شامل ہے۔ جب کہ دوسری ویب سیریز حریم شاہ کو لے کر بنائی جارہی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔