- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
- چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف
- پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑن طشتری کی ویڈیو بنالی
آئمہ بیگ ناک سے گانا بند کردیں، شاہدہ منی کا مشورہ

ہمارے پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے بس انہیں محنت کرنے کی ضرورت ہے، شاہدہ منی فوٹوفائل
لاہور: پاکستان کی معروف گلوکارہ و اداکارہ شاہدہ منی نے آئمہ بیگ کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ناک سے گانا بند کردیں۔
حال ہی میں شاہدہ منی ایک نجی ٹی وی چینل کے شو میں شریک ہوئیں جہاں ان سے پاکستان کے مقبول گلوکاروں کی تصاویر دکھا کر ان گلوکاروں کے حوالے سے ان کی رائے پوچھی گئی۔ سب سے پہلے شاہدہ منی کو گلوکارہ آئمہ بیگ کی تصویر دکھائی گئی اور آئمہ سے متعلق ان کی رائے پوچھی گئی۔
شاہدہ منی نے کہا سب ہی لوگ اپنے اسٹائل میں اچھا کام کررہے ہیں۔ آئمہ بیگ اس وقت انڈسٹری میں ہیں اور اچھا کام کررہی ہیں لیکن میں انہیں کہنا چاہوں گی کہ یہ ذرا ناک سے گانا بند کردیں۔
علی ظفر کے بارے میں شاہدہ منی نے کہا علی ورسٹائل اور با ادب ہے۔ علی ظفر اور میں نے پی ٹی وی میں ایک ساتھ کام کیا تھا اور علی شروع سے بہت تیز اور محنتی تھا اور جب یہ کمرشلز میں آتاتھا تو مجھے لگتا تھا اس میں کوئی کرنٹ ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شادی کی تقریب میں آئمہ بیگ کی ڈانس وڈیووائرل
گلوکار بلال سعید کو شاہدہ منی نے مشورہ دیتے ہوئے کہا لوگ مشہور ہوجاتے ہیں اور ان کے گانے بھی ہٹ ہوجاتے ہیں لیکن ان لوگوں کو مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے۔ بلال سعید برا نہیں ہے لیکن اسے پرفارم کرنا نہیں آتا اسے اچھے گانے کی ٹریننگ لینی چاہئے اور ریاض کرنا چاہئے۔
میشا شفیع کو شاہدہ منی نے اسمارٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ میشا بہت اچھی دکھتی ہیں لیکن جیسی دکھتی ہیں ویسا گانا بھی گائیں۔ عاطف اسلم کو شاہدہ منی نے خوش قسمت قرار دیتے ہوئے کہا عاطف اسلم نے تاجدار حرم قوالی بہت عقیدت سے گائی ہے۔ گلوکارہ شاہدہ منی نے کہا کہ ہمارے پاکستان کا ٹیلنٹ بہت اچھا ہے بس انہیں محنت کرنے کی ضرورت ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔