وزیراعظم نے مہنگائی سے متعلق اہم اجلاس طلب کرلیا

ویب ڈیسک  بدھ 13 جنوری 2021
اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا

اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی پر اہم اجلاس طلب کرلیا۔

اجلاس آج شام 4 بجے وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا جس میں متعلقہ حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں چینی کی قیمت میں اضافے اور اشیائے ضروریہ کی دستیابی کا جائزہ لیا جائیگا۔ وفاقی وزراء اور صوبوں کے نمائندے بھی ویڈیو لنک کے ذریعے شریک ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: یوٹیلیٹی اسٹورز پر بھی کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ملک میں سبزی، پھل، دالوں سمیت تمام اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں شدید اضافہ ہوگیا ہے اور وفاقی حکومت مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام نظر آتی ہے۔

اس صورتحال میں غریب اور متوسط طبقے کے افراد کا گزارا کرنا مشکل ہوگیا ہے۔ کھانے پینے کا سامان خریدنے کے لیے نوبت گھریلو سامان کی فروخت تک آپہنچی ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔