روپے کے مقابل ڈالر کی قدر میں کمی

اسٹاف رپورٹر  بدھ 13 جنوری 2021
اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 160روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی(فوٹو، فائل)

 کراچی: انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے۔

انٹربینک مارکیٹ میں بدھ کو روپے کی نسبت امریکی ڈالر کی قدر میں اتار چڑھاؤ کے بعد 3پیسے کی کمی واقع ہوئی جسکے نتیجے میں ڈالر کے انٹربینک ریٹ گھٹ 160روپے 34پیسے پر بند ہوئی تاہم اسکے برعکس اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر کی قدر 5 پیسے بڑھ کر 160روپے 40 پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔