- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
- چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف
- پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑن طشتری کی ویڈیو بنالی
- اسرائیلی فوج کی ایران پر حملے کی تیاری
- عظمت سعید کے لیے بہتر ہے کہ وہ خود کو کمیشن سے الگ کرلیں، مریم نواز
- والد اور بھائی کو قتل کرنے والا ملزم گرفتار
- ملائیشیا کی عدالت نے پی آئی اے طیارہ ضبطگی کیس خارج کردیا
- بختاور بھٹوزرداری نے اپنی مہندی کی ویڈیو شیئر کردی
یوٹیوب نے ہیش ٹیگ والی ویڈیوز کے لیے علیحدہ سے صفحہ بنادیا

یوٹیوب نے ہیش ٹٰیگ والی ویڈیوز کے لیے الگ سے صفحہ مختص کردیا ہے۔ فوٹو: یوٹیوب اسکرین شاٹ
سان فرانسسکو: یوٹیوب نے ہیش ٹیگز کے ساتھ پوسٹ کی جانے والی ویڈیو کے لیے الگ سے ایک صفحہ ترتیب دیا ہے جو دیکھنے میں بہت سادہ اور آسان ہے۔ اس کے تحت ناظرین یوٹیوب پر جاری ہیش ٹیگز کے تحت پوسٹ کی جانے والی ویڈیوز کو مقبولیت کے لحاظ سے دیکھ سکتےہیں۔
اس سے قبل موبائل اور ڈیسک ٹاپ ورژن میں یوٹیوب ویڈیوز کے اوپر ہاپئر لنک پوسٹ کئے جاتے رہے ہیں تاکہ مخصوص عنوان سے وابستہ دیگر ویڈیوز بھی دیکھی جاسکیں۔ ان ہیش ٹیگ پر کلک کرے کوئی بھی اس عنوان کی دیگر ویڈیوز دیکھ سکتا ہے۔ اگر آپ کروم براؤزر استعمال کررہے ہیں تو اس پتے پر جاکر یوٹیوب ہیش ٹیگ پیج دیکھ سکتے ہیں۔
https://www.youtube.com/hashtag/pakistan
لیکن یاد رہیں کہ ہیش ٹیگ سلیش کے آگے آپ مطلوبہ ہیش ٹیگ لکھ سکتے اور ہم نے مثال کے طور پر وطنِ عزیز پاکستان کا نام لکھا ہے۔
اس سے قبل سال کی ابتدا میں کروم نے اپنے نئے وال پیپر بھی پیش کئے ہیں۔ لیکن ٹھہریئے کہ یوٹیوب نے اس سال اپنے پلیٹ فارم کو مزید سہل اور دلچسپ بنانے کے لیے کئی اہم اعلانات کئے ہیں جنہیں وقت کے ساتھ جاری کیا جائے گا۔ ہیش ٹیگ متعارف کرانے کا مقصد یہ تھا کہ ناظرین ایک ہی موضوع پر پوسٹ کی گئی ویڈیوز ایک ہی جگہ دیکھ سکیں۔ دلچسپ بات یہ ہے کہ اس کےبعد ہیش ٹیگ والی ویڈیوز جاری کرنے میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔