شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹ پر دہشت گردوں کا حملہ، 2 اہلکار شہید اور 3 زخمی

نمائندہ ایکسپریس  جمعرات 14 جنوری 2021
سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے، سرکاری ذرائع  ۔ فوٹو : فائل

سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے، سرکاری ذرائع ۔ فوٹو : فائل

میرانشاہ:  شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹ پر شدت پسندوں کے حملے  میں 2 اہلکارشہید  اور 3 زخمی ہوگئے۔

تحصیل اسپن وام میں شدت پسندوں نے رات کی تاریکی میں بھاری اسلحے سے چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں سپاہی حظیف اللہ اور ضیاء الاسلام شہید جب کہ نائیک سید عالم، سپاہی اسد اور لانس نائیک مستاغیز زخمی ہوگئے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر اسپتال میرعلی منتقل کیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی  ہے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بھی بھرپور جوابی کارروائی کی جس پر حملہ آور فرار ہوگئے، رات ہونے کی وجہ سے ان کے  نقصانات کا تعین نہ ہوسکا، حملہ آوروں کا کھوج لگانے کیلئے فورسز علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن کر رہی ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔