وقار یونس نے عامر پر ماضی کے احسان جتا دیے

عباس رضا / اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 جنوری 2021
مصروفیات کے سبب7 ماہ تک فیملی سے نہیں مل سکاتھااسی لیے واپس آیا۔ فوٹو: فائل

مصروفیات کے سبب7 ماہ تک فیملی سے نہیں مل سکاتھااسی لیے واپس آیا۔ فوٹو: فائل

 لاہور: وقار یونس نے محمد عامر پرماضی کے احسان جتا دیے۔

پریس کانفرنس میں وقار یونس نے کہا کہ پیسر ایک شاندار کرکٹر ہیں، ان کی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے میں نے انھیں سپورٹ کیا، میں ان کے کم بیک کی حمایت کرنے والوں میں سے تھا، ان کیلیے سابق چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی سے لڑا، دیگر کرکٹرز سے بات کی کہ عامر کو کیریئردوبارہ شروع کرنے کیلیے دوسرا موقع ملنا چاہیے، اب ان کی جانب سے سامنے آنے والے بیانات افسوسناک ہیں۔

انھوں نے کہا کہ اچھا بْرا وقت کسی پر بھی آسکتا ہے، فارم میں نہ ہوں تو دنیا بھر کے کرکٹرز ڈومیسٹک کرکٹ کھیل کر واپسی کیلیے کوشش کرتے ہیں، ان کیلیے بھی یہی راستہ تھا لیکن انھوں نے جس انداز میں کرکٹ چھوڑی اس کا افسوس ہوا۔

ایک سوال پر وقار یونس نے کہاکہ کرکٹ سے میری جذباتی وابستگی مگر اسی پر دنیا ختم نہیں ہوجاتی، دیگر معاملات کو بھی دیکھنا پڑتا ہے۔

دورہ نیوزی لینڈ ادھورا چھوڑ کر واپس آنے کے سوال پر انھوں نے کہا کہ ٹیم کو چھوڑ کر آنے کی بات جس انداز میں ہورہی ہے وہ درست نہیں، میں بے پناہ مصروفیات کے دوران 7 ماہ تک اپنی فیملی سے نہیں مل سکا تھا،دورہ نیوزی لینڈ سے قبل بورڈ سے چھٹی کی بات کی تھی اس لیے پاکستان آیا،اب پھر مصروفیات کا سلسلہ شروع ہورہا ہے،میں ہمیشہ ملک کیلیے کھیلا ہوں، پہلے کبھی ٹیم چھوڑ کر گیا نہ اب جاؤں گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔