- پولر آئس کا پگھلاؤ زمین کی گردش، وقت کی رفتار سست کرنے کا باعث بن رہا ہے، تحقیق
- سندھ میں کتوں کے کاٹنے کی شکایت کیلئے ہیلپ لائن 1093 بحال
- کراچی: ڈکیتی کا جن قابو کرنے کیلیے پولیس کا ایکشن، دو ڈاکو ہلاک اور پانچ زخمی
- کرپٹو کے ارب پتی ‘پوسٹربوائے’ کو صارفین سے 8 ارب ڈالر ہتھیانے پر 25 سال قید
- گٹر میں گرنے والے بچے کی والدہ کا واٹر بورڈ پر 6 کروڑ ہرجانے کا دعویٰ
- کرپٹو کرنسی فراڈ اسکینڈل میں سام بینک مین فرائڈ کو 25 سال قید
- کراچی، تاجر کو قتل کر کے فرار ہونے والی بیوی آشنا سمیت گرفتار
- ججز کے خط کی انکوائری، وفاقی کابینہ کا اجلاس ہفتے کو طلب
- امریکا میں آہنی پل گرنے کا واقعہ، سمندر سے دو لاشیں نکال لی گئیں
- خواجہ سراؤں نے اوباش لڑکوں کے گروہ کے رکن کو پکڑ کر درگت بنادی، ویڈیو وائرل
- پی ٹی آئی نے ججز کے خط پر انکوائری کمیشن کو مسترد کردیا
- عدالتی امور میں ایگزیکٹیو کی مداخلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، فل کورٹ اعلامیہ
- وفاقی حکومت نے کابینہ کی ای سی ایل کمیٹی کی تشکیل نو کردی
- نوڈیرو ہاؤس عارضی طور پر صدرِ مملکت کی سرکاری رہائش گاہ قرار
- یوٹیوبر شیراز کی وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات
- حکومت کا بجلی کی پیداواری کمپنیوں کی نجکاری کا فیصلہ
- بونیر میں مسافر گاڑی کھائی میں گرنے سے ایک ہی خاندان کے 8 افراد جاں بحق
- بجلی 2 روپے 75 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی
- انٹربینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی نسبت روپیہ تگڑا
- حکومت نے 2000 کلومیٹر تک استعمال شدہ گاڑیاں درآمد کرنے کی اجازت دیدی
کوچ کے بجائے کمنٹیٹر ہونے کی تنقید وقار یونس نے ہوا میں اڑا دی
لاہور: کوچ کے بجائے کمنٹیٹر ہونے کی تنقید وقار یونس نے ہوا میں اڑا دی۔
پریس کانفرنس کے دوران وقار یونس نے کہا کہ اندر بیٹھ کر کمنٹری اور باتیں کرنا بہت آسان ہوتا ہے، کوچنگ کریں تو میدان میں حالات مختلف ہوتے ہیں، بدقسمتی سے ایسا معیار سیٹ کردیا گیا جو بھی ہارے تو تنقید کرنے والے سامنے آجاتے ہیں،کوچ نہیں بلکہ کمنٹیٹر ہونے اور اسکول کی کوچنگ نہ دینے والی بات جس نے بھی کی اس کے بارے میں کیاکہہ سکتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے کوئی دکھ نہیں کہ کس نے کیا کہا، میں پریشان نہیں ہوتا، ناقدین کو بولنا چاہیے، وہ بولیں گے تو ہماری بہتری ہو گی،میرے خیال میں تنقید غلط بات نہیں مگر مثبت اور تعمیری ہونا چاہیے، مجھ میں کچھ ہے تو یہاں کھڑا ہوں لیکن میں سمجھتا ہوں کہ جو موقع دیاجائے وہ پورا ملنا چاہیے جیسے دوسرے شعبوں میں ملتا ہے۔
وقار یونس نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں ہمیں کسی افراتفری کا شکار ہونے کی ضرورت نہیں، میں اپنی کارکردگی سے مطمئن اور کام پر پوری توجہ مرکوز ہے، ہم درست سمت میں گامزن ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔