- چین: ماڈلنگ کی دنیا میں قدم رکھنے والا 88 سالہ شہری
- یوٹیوب اپ ڈیٹ سے صارفین مسائل کا شکار
- بدلتا موسم مزدوروں میں ذہنی صحت کے مسائل کا سبب قرار
- چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا، صرف دو گاڑیاں رہ گئیں
- غزہ کی اجتماعی قبروں میں فلسطینیوں کو زندہ دفن کرنے کا انکشاف
- اسمگلنگ کا قلع قمع کرکے خطے کو امن کا گہوارہ بنائیں گے ، شہباز شریف
- پاکستان میں دراندازی کیلیے طالبان نے مکمل مدد فراہم کی، گرفتار افغان دہشتگرد کا انکشاف
- سعودی دارالحکومت ریاض میں پہلا شراب خانہ کھول دیا گیا
- موٹر وے پولیس اہل کار کو ٹکر مارنے والی خاتون جوڈیشل ریمانڈ پر جیل روانہ
- کراچی میں رینجرز ہیڈ کوارٹرز سمیت تمام عمارتوں کے باہر سے رکاوٹیں ہٹانے کا حکم
- اوگرا کی تیل کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کی تردید
- منہدم نسلہ ٹاور کے پلاٹ کو نیلام کر کے متاثرہ رہائشیوں کو پیسے دینے کا حکم
- مہنگائی کے باعث لوگ اپنے بچوں کو فروخت کرنے پر مجبور ہیں، پشاور ہائیکورٹ
- کیا عماد، عامر اور فخر کو آج موقع ملے گا؟
- سونے کی قیمتوں میں معمولی اضافہ
- عمران خان، بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں کیخلاف بیان بازی سے روک دیا گیا
- ویمنز ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا
- امریکی یونیورسٹیز میں ہونے والے مظاہروں پر اسرائیلی وزیراعظم کی چیخیں نکل گئیں
- پولیس یونیفارم پہننے پر مریم نواز کیخلاف کارروائی ہونی چاہیے، یاسمین راشد
- قصور ویڈیو اسکینڈل میں سزا پانے والے 2 ملزمان بری کردیے گئے
میرے متعلق ثبوت ہیں تو لندن پولیس سے تحقیقات کرالیں، شہزاد اکبر کا لیگی قیادت کوچیلنج
لاہور / اسلام آباد: وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ لیگی قیادت کو چیلنج ہے کہ وہ براڈ شیٹ کیس میں میرے متعلق الزامات بارے ثبوت ہیں تو وہ لندن میں پولیس کو تحقیقات کیلیے درخواست دیں۔
مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب اور ان کے بڑوں کو چیلنج ہے کہ وہ 72گھنٹوں کے دوران براڈ شیٹ کیس میں میرے متعلق الزامات بارے ثبوت ہیں تو وہ لندن میں پولیس کو تحقیقات کیلیے درخواست دیں۔ براڈ شیٹ کیس میں کہاں غفلت ہوئی تحقیقات کیلیے کابینہ کی کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ این آر او یا ڈیل سے ہمیشہ دو جماعتوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلزپارٹی کو فائدہ پہنچا۔
ایوان وزیراعلی لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ واحتساب شہزاد اکبر نے کہاکہ براڈ شیٹ کیس میں بھی سیاسی اشرافیہ ہی بے نقاب ہوئی ہے۔
انھوں نے کہا کہ وزیر اعظم جاننا چاہتے ہیں کس نے کب کب این آر او لیا اور کون کون سا کیس بند کروانے کی کوشش کی گئی۔ (ن) لیگ کا المیہ ہے کہ وہ فیصلہ پڑھے بغیر مٹھائیاں کھا کھاکر شوگر کروا لیتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ مریم اورنگزیب بتائیں براڈ شیٹ کیس میں کس فرم کو ہائر کیاگیاانجم ڈار نے رشوت دینے کی کوشش کی پھر خود ہی مکرگئے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔