- لاہور کے سفاری پارک سے 4 قیمتی کالے ہرن چوری
- سوفٹ ویئر ہاؤس نے ویب سائٹ ڈویلپنگ کی آڑ میں شہریوں سے کروڑوں روپے اینٹھ لیے
- ڈپٹی ڈائریکٹرایمرجنسی پمزڈاکٹرمنظور کا کورونا سے انتقال
- پاکستان اوردیگرممالک کے درمیان ایئرسروسزایگریمنٹ؛ تین رکنی کمیٹی تشکیل
- شمالی وزیرستان میں فائرنگ سے پروفیسر ڈاکٹر جاں بحق
- مخالفین نواز شریف کو پھانسنے چلے تھے براڈ شیٹ گلے پڑ گیا، مریم نواز
- گودام پر چھاپہ، 1 کروڑ روپے کا بالوں میں لگانے والا زائد المیعاد رنگ برآمد
- پی ڈی ایم کی چھتری تلے
- رحمن ڈکیت کا بیٹا باپ کے نقش قدم پر چل پڑا
- پہلا ٹیسٹ؛ عابد علی کو نئے پارٹنر کا ساتھ میسر ہوگا
- ٹی 20 اسپیشلسٹ کی ٹیسٹ اسکواڈ میں شمولیت
- پاکستان کے ذمے واجب الادا 1ارب ڈالر کا اماراتی قرضہ موخر ہونیکا امکان
- الیکشن کمیشن کے باہراحتجاج، بلاول کا شرکت نہ کرنے کا فیصلہ
- انجینئر بننے کی خواہش دل میں لیے طالبعلم غیرت کی بھینٹ چڑھ گیا
- عمر ایوب نے کہا تھا کہ 2020 تک گردشی قرضہ ختم ہو جائے گا، شہباز رانا
- گلوبل فنڈ کا انڈس اسپتال پر42 لاکھ ڈالرکی دھوکہ دہی کا الزام
- جنوبی افریقی کرکٹ ٹیم کی 14 سال بعد پاکستان آمد
- میٹرک اور انٹر کے سالانہ امتحانات گزشتہ پیٹرنز پر ہی لینے کا فیصلہ
- چنگان نے نئی اسمارٹ سیڈان السوین کی قیمت کا اعلان کر دیا
- موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا
سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن صوبے میں ایک ہزار اسکول کھولے گی

2 لاکھ بچوں کو اسکول لانے کا ٹاسک دیا جائیگا، مراد شاہ۔ فوٹو: فائل
کراچی: وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے ایک پالیسی فیصلہ کرتے ہوئے سندھ ایجوکیشن فاؤنڈیشن (ایس ای ایف) کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) موڈ کے تحت ایک ہزار اسکولوں کے قیام کی اجازت دیدی ہے تاکہ اسکولوں سے باہر دولاکھ بچوں کو اسکولوں میں واپس لایا جاسکے۔
ترجمان کے مطابق اجلاس میں وزیر تعلیم سعید غنی، چیف سیکریٹری ممتاز شاہ و دیگر نے شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ایس ای ایف نے نجی شراکت داروں کے زیر انتظام 1000 اسکولوں کے قیام کا منصوبہ بنایا ہے۔
وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ ان اسکولوں کو ایک خاص ٹاسک دیا جائے گا کہ وہ اسکول سے باہر 2لاکھ بچوں کو واپس اسکول لائیں گے۔ بورڈ ممبران نے تبادلہ خیال اور غور و خوض کے بعد اس تجویز کو منظور کرلیا۔
ایم ڈی ایس ای ایف قاضی کبیر نے بورڈ ممبران کو بتایا کہ اسکول میں بچوں کے سالانہ اندراج میں اضافے کے حوالے سے 5 فیصد سبسڈی کی فراہمی کی منظوری دی گئی تھی مگر گذشتہ 5سال سے کوئی سبسڈی نہیں دی گئی۔ موجودہ سبسڈی کا فریم ورک تمام پرائمری گریڈ کے لیے 700 روپے کی پیش کش کی گئی جس سے شراکت داروں کی پیش قدمی کو یقینی بنانے کی حوصلہ افزائی نہیں ہوتی۔
اجلاس کو بتایا گیا کہ پوسٹ پرائمری گریڈ کے لیے سبسڈی کی بڑھتی شرح شراکت داروں کو مضامین کے ماہر اساتذہ بھرتی کرنے کے قابل بنائے گی۔
ایس ای ایف کمیٹی کی سفارش پر بورڈ نے کچی سے دوم 800 روپے ، گریڈ III سے V 1000 روپے ، گریڈ VI۔ VIII کے لیے 1500 روپے ، IX اور X کے لیے 2000 روپے اور گریڈ XI-XII کے لیے 2200 روپے کی منظوری دی۔
بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ سندھ میں میرٹ پر کیڈٹ کالجوں میں داخلہ حاصل کرنے والے سرکاری اسکولوں کے بہترین طلبا کواسکالرشپ پیش کریں۔ ایس ای ایف کی تعلیمی کونسل ہر کالج کے بہترین طلبا کا انتخاب کرے گی۔ پاکستان نیوی اور پاک فضائیہ جیسے دیگر سرکاری ادارے بھی دشوار / حساس علاقوں میں اسکول چلا رہے ہیں جن کی مدد اور استحکام کے لیے مناسب تعاون کی ضرورت ہے۔
بورڈ نے مکمل غور و خوض کے بعد ایک مسابقتی بولی لگانے کے عمل کا سہارا لینے کے بجائے مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کرکے ایسے بچوں کو براہ راست ایس ای ایف کے تحت اسکول سبسڈی ماڈل کے تحت ایسے اسکولوں کو لینے کے لیے ایک علیحدہ طریقہ کار وضع کرنے کا فیصلہ کیا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔