- یوسف رضا گیلانی کی کامیابی کا نوٹیفکیشن روکنے کی درخواست دائر
- حکومت کو اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں، مولانا فضل الرحمان
- کیا یہی حقیقی جمہوریت ہے؟
- پارٹی ساتھ بھی چھوڑدے تب بھی ملک لوٹنے والوں کے خلاف تنہا لڑوں گا، وزیراعظم
- پے در پے شکست کا سامنا ہو تو دماغ کا الٹ جانا سمجھ آتا ہے، مریم نواز
- ہلمند میں دھماکے سے افغان خفیہ ایجنسی کا پراسیکیوٹر سیکیورٹی گارڈ سمیت ہلاک
- پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر لیگی رہنما احسن اقبال کو جوتا پڑ گیا
- ویمن کرکٹرز نے ہائی پرفارمنس میں جاری کیمپ مفید قرار دیدیا
- پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر پی ٹی آئی کارکنان کی (ن) لیگی رہنماؤں کو دھکے اور ہاتھا پائی
- پاکستان اسٹاک ایکس چینج گزشتہ ہفتے اتارچڑھاو کا شکار رہی
- معاشی میدان سے اچھی خبریں، ڈالر کی قدر ایک سال کی کم ترین سطح پر آگئی
- خیبرپختونخوا میں کورونا ویکسینیشن کو بہتر بنانے کے لئے نئی حکمت عملی متعارف
- تحریک انصاف کی حکومت بہترین نہیں لیکن عمران خان واحد امید ہیں، فواد چوہدری
- پاکستانی طالب علم نے واٹس ایپ طرز کی ایپ بنالی
- عمر 118 برس: دنیا کی سب سے عمررسیدہ فرد اولمپک مشعل تھامیں گی
- 2130 لیڈی ہیلتھ ورکرز بھرتی کرنے کا فیصلہ
- پی ایس ایل 6، ٹھوکریں کھا کر سنبھلنے کی کوشش شروع
- کھانا تیارنہ کرنے پرشوہرنے حاملہ بیوی کوقتل کردیا
- پی ایس ایل کا میلہ اجڑنے پر سابق کرکٹرز غم سے چور
- کمنٹیٹرز کے میدان میں جانے پر سوال اٹھنے لگے
بولنے اورسننے سے محروم 15 سالہ ثنا نے اسکواش میں جھنڈے گاڑدیے

دونوں بچوں نے اسکواش کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں اسکواش میں آگے بڑھ رہے ہیں۔
پشاور: 15 سالہ ثناء بہادر جو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اسکواش میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
اسکواش کی دنیا میں ہاشم خان سے جان شیرخان تک کئی ایسے ہیروز گزرے ہیں جنہوں نے پاکستان کا پرچم لہرایا وقت کے وقت ساتھ خواتین نے بھی اسکواش میں دلچسی لی اوراب کئی خواتین کھلاڑی پشاور کے اسکواش کورٹ میں کھیلتے نظرآتی ہیں ان کھلاڑیوں میں پشاور سے تعلق رکھنے والے ثناء بہادرشامل ہیں۔ 15 سالہ ثناء بہادرجو بولنے اور سننے کی صلاحیت سے محروم ہے لیکن اسکواش میں انہوں نے کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔
ثناء بلوچ کے ساتھ ان کے بھائی سیف اللہ بہادر بھی انڈر 13 کے کھلاڑی ہیں اور یہ بھی بولنے اور سننے کی صلاحیت نہیں رکھتے دونوں بہن بھائی قمر زمان اور جان شیر خان کی طرح عالمی سطح پر ملک کا نام روشن کرنے کی امید رکھتے ہیں۔ ثناء بہادر قومی سطح پر انڈر 15 کی چیمپئین ہیں۔ انہوں نے قومی سطح پر پانچ گولڈ میڈل جیت رکھے ہیں انڈر23 گیمزمیں دو، بین الصوبائی گیمز اور قائداعظم گیمز میں بھی سونے کے تمغے جیت چکی ہیں ثناء بہادر کے والد بہادر خان کا کہنا ہے کہ انہوں نے اپنے بچوں تعلیم دینے کے لیے خصوصی بچوں کے سکول میں داخل کرایا اور ساتھ ہی کی کوشش کی کہ وہ کھیل میں بھی خود شامل کریں۔
دونوں بچوں نے اسکواش کھیلنے کی خواہش کا اظہار کیا اور دونوں اسکواش میں آگے بڑھ رہے ہیں۔ ثناء کی خواہش ہے کہ وہ قومی سطح پر کامیابی کے بعد بین الاقوامی مقابلوں میں بھی حصہ لیں، ثںاء بہادر کا کہنا ہے کہ وہ سکواش میں کافی محنت کررہی ہیں اور خصوصا ان کے کوچ کافی محنت کرتے ہیں سکواش میں ایونٹ جیتنے کی کوشش کی اور کامیابی ملی ہے اب میری خواہش ہے کہ وہ بین الاقوامی مقابلوں میں بھی آگے بڑھیں اس موقع ملا تو وہ بین الاقوامی سطح پر بھی اپنے ملک کا نام روشن کریں گی۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔