2021 صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات کیلئے گیم چینجر ہوگا، فواد چوہدری

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈز پاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں، فواد چوہدری: فوٹو: فائل

 اسلام آباد: وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا۔

وفاقی وزیرسائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ سال صحت کے شعبے میں میڈ ان پاکستان آلات اورمشینوں کیلئے گیم چینجرسال ہوگا، ہم جواپنی سرنج تک نہیں بناتے تھے، ہم اس سال انتہائی جدید مشینری بنانے والے ملکوں میں شامل ہوجائیں گے۔

فواد چوہدری نے اس متعلق مزید کہا کہ کم ازکم دنیا کے دوبڑے برانڈزپاکستان میں اپنی فیکٹری لگانے کوتیارہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔