ارطغرل غازی کے ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ بھی پاکستان پہنچ گئے

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے

دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے

اسلام آباد: مشہور ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار بھی پاکستان پہنچ گے۔

ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل غازی کے پاکستان میں نشر ہونے کے بعد اس ڈرامہ سیریل میں ’’دوآن الپ‘‘ ’’ابن العربی‘‘، عبدالرحمان‘‘، ’’حلیمہ سلطان‘‘ سمیت تمام کردار ادا کرنے والے اداکاروں کو پاکستان میں کو بے حد مقبولیت حاصل ہوئی اور ترک اداکاروں نے بھی پاکستانیوں کی چاہت کو مدنظر رکھتے ہوئے وقتاً فوقتاً پاکستان کا دورہ کیا اور نہ صرف مداحوں بلکہ متعدد شوبز ستاروں سے بھی ملاقاتیں کیں۔

ارطغرل غازی میں ’’بامسی‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار نور الدین سونمیر اور ’’ارتک بے‘‘ کا کردار ادا کرنے والے اداکار آئبرک پیکچن بھی پاکستان پہنچ گئے، دونوں اداکار ترک وزیر خارجہ میولود چاوش اولو کے ہمراہ وفاقی دارالحکومت پہنچے، جہاں انہوں نے ترک وزیرخارجہ کے ہمراہ ایک تقریب میں بھی شرکت کی۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ کشمیر پاکستان کا حصہ ہے، ترک اداکار جلال آل المعروف عبدالرحمان

اسلام آباد میں ترک سفیر مصطفیٰ یوردکل نے بھی دونوں اداکاروں کے ہمراہ ایک تصویر ٹوئٹ کرکے یہ ثبوت دیا کہ وہ پاکستان میں ہی موجود ہیں۔

https://twitter.com/Mustafa_MFA/status/1349288406099009536

خیال رہے وزیراعظم پاکستان نے ارطغرل کی ٹیم سے ملاقات کرکے تحریکِ خلافت میں برصغیر کے مشہور کردار ترک لالہ پر ڈرامہ سیریل بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں؛ برصغیر کے مشہور کردار ’’ترک لالہ‘‘ پر ڈرامہ بنانے کا فیصلہ

اس سے قبل ارطغرل غازی کے عبدالرحمان نے پاکستان کا دورہ کرکے اداکار فیروز خان سے بھی ملاقات کی اور کشمیر کو پاکستان کو حصہ بھی قرار دیا تھا۔ اس کے علاوہ اینگن التان المعروف ’’ارطغرل غازی‘‘ بھی نہ صرف یہاں آچکے ہیں بلکہ انہوں نے پاکستان میں ایک معاہدہ بھی کیا تھا جو ممکنہ طور پر انہوں نے ختم کردیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔