فخر ہے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرے گی، فاطمہ بھٹو

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
گزشتہ ماہ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا تھا فوٹوفائل

گزشتہ ماہ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘کو آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا تھا فوٹوفائل

نیویارک: سابق وزیر اعظم ذوالفقار علی بھٹو کی پوتی اور مرتضیٰ بھٹو کی بیٹی فاطمہ بھٹو نے فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کے آسکر ایوارڈز میں پاکستان کی نمائندگی کرنے پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

گزشتہ ماہ پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی نے فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کو فلمی دنیا کے سب سے معتبر اور اعلیٰ فلمی ایوارڈ آسکر ایوارڈز کے لیے نامزد کیا تھا۔ 2021 میں ہونے والی آسکرایوارڈز کی تقریب میں یہ فلم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: ’زندگی تماشا‘ کی ریلیز رکوانے کی دھمکیاں؛ سرمد کھوسٹ عدالت پہنچ گئے

حال ہی میں فاطمہ بھٹو نے پاکستان اکیڈمی سلیکشن کمیٹی کے اس فیصلے کو سراہتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں فخر ہے کہ فلم ’’زندگی تماشا‘‘ 2021 میں ہونے والی آسکر ایوارڈ کی تقریب میں پاکستان کی نمائندگی کررہی ہے۔

واضح رہے کہ سرمد کھوسٹ کی فلم ’’زندگی تماشا‘‘ کا ٹریلر  گزشتہ برس سامنے آیا تھا اور اسی وقت سے یہ فلم تنازع کا شکار ہے۔ فلم کے خلاف مذہبی جماعت نے احتجاج کرتے ہوئے ملک گیر مظاہروں کا اعلان کیا تھا. جب کہ سنسر بورڈ نے بھی فلم کے خلاف مختلف شکایات موصول ہونے کے بعد فلم کی ریلیز پر تاحکم ثانی پابندی عائد کردی تھی۔ جس کے باعث ابھی تک اس فلم کو پاکستان میں ریلیز نہیں کیا جا سکا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔