امام الحق کی نیوزی لینڈ کے بعد ساوتھ افریقہ کیخلاف بھی شرکت مشکوک  

اسپورٹس رپورٹر  جمعرات 14 جنوری 2021
دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے سے پہلے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے سے پہلے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

 لاہور: فنٹس مسائل سے دوچار اوپنر امام الحق  کی ساوتھ افریقہ کے خلاف سیریز میں شرکت مشکوک  ہےاور پہلے ٹیسٹ کے لیے ان کو منتخب نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق انگوٹھے کی انجری میں مبتلا امام الحق انگوٹھے کا ایکس رے کروایا گیا تھا جس کی رپورٹ پی سی بی کو مل گئی ہے جس میں ڈاکٹرز نے مزید ڈیڑھ ہفتہ آرام کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ فوری کھیلنے کی صورت میں انجری بڑھنے کا خدشہ ہے۔

واضح رہے دورہ نیوزی لینڈ پر تھرو ڈاون پریکٹس کے دورہ امام الحق کا انگوٹھا فریکچر ہوا تھا اور وہ کپتان بابراعظم کی طرح بغیر کوئی میچ کھیلے نیوزی لینڈ سے وطن واپس آئے تھے۔ امام الحق پہلے ٹیسٹ میچ میں حصہ نہیں لیں گے، دوسرے ٹیسٹ میں شامل کرنے سے پہلے دوبارہ فٹنس ٹیسٹ ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔