پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ فوٹو، فائل

وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: 16 جنوری سے پٹرول کی قیمت میں 12 روپے فی لیٹر اضافے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق 16 جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں 11 روپے 95 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 9 روپے 57 پیسے فی لیٹر تک اضافے کا امکان ہے تاہم وزارت خزانہ کل وزیراعظم کی منظوری کے بعد سے قیمتوں کا اعلان کرے گی جب کہ نئی قیمتیں 15 روز کے لیے نافذ ہوں گی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔