بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سے سپاہی شہید؛ پاک فوج کا بھرپورجواب

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ، آئی یس پی آر

پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی و مالی نقصان پہنچایا ، آئی یس پی آر

 راولپنڈی: بھارتی فوج کی ایل اوسی پرفائرنگ سے سپاہی شہید ہوگیا جب کہ پاک فوج کی جانب سے بھی بھرپورجواب دیا گیا۔

آئی ایس پی آرکی جانب سے جاری بیان کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بارپھرسیزفائرمعائدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ایل اوسی پرشدید فائرنگ کی جس کے نتیجے میں پاک فوج کا 28 سالہ سپاہی نبیل لیاقت شہید ہوگیا۔

دوسری جانب پاک فوج نے بھی اشتعال انگیزی کا بھرپورجواب دیتے ہوئے بھارتی فوج کوبھاری جانی ومالی نقصان پہنچایا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔