عامر کا ایک بار پھر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ میں واپسی سے انکار

اسپورٹس ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
قومی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے انتظامیہ کے رویے سے متعلق پہلے بھی کئی بار شکایات کا اظہار کرچکے ہیں(فوٹو، فائل)

قومی کرکٹ کو خیر باد کہنے والے فاسٹ بولر محمد عامر ٹیم مینجمنٹ کے انتظامیہ کے رویے سے متعلق پہلے بھی کئی بار شکایات کا اظہار کرچکے ہیں(فوٹو، فائل)

 لاہور: محمد عامر نے ایک بار پھر موجودہ ٹیم مینجمنٹ کے تحت کرکٹ میں واپسی سے انکار کردیا۔

پیسر کا کہنا ہے کہ میرے ریٹائرمنٹ کے فیصلے کا کارکردگی سے کوئی تعلق نہیں، مسئلہ اس منیجمنٹ کے مائنڈ سیٹ کا ہے،کھلاڑیوں کو عزت نہیں دیں گے تو ٹیم اسی طرح پرفارم کرے گی۔ میں اپنا فیصلہ کرچکا ہوں لیکن یہی کہوں گا کہ سوچ کا انداز تبدیل کرلیںِ تاکہ ٹیلنٹ ضائع نہ ہو۔

محمد عامر کا کہنا تھا کہ  پرفارمنس کا معاملہ ہے ہی نہیں، لیگز اور ڈومیسٹک کرکٹ میں پرفارم کرکے واپس آسکتا تھا۔ کئی کرکٹرز اپنے کیریئرز میں ایسا کرتے رہے ہیں۔ میں نے 5سال تک سخت محنت کرتے ہوئے کم بیک کیلیے انتظار کیا، صبر کرسکتا ہوں۔

یہ خبر بھی پڑھیے: وقار یونس نے عامر پر ماضی کے احسان جتا دیے

انہوں نے کہا کہ میں نے انجریز کی وجہ سے طویل فارمیٹ سے ریٹائرمنٹ لی، مجھے کہا جاتا تھا تینوں فارمیٹ میں کھیلنے والے منتخب کئے۔ دوسری جانب ایک فارمیٹ میں کھیلنے والوں کو کنٹریکٹ دیئے گئے۔کھلاڑیوں کو آہستہ آہستہ سائیڈ لائن کرنا ذہنی اذیت کا باعث بنتا ہے، کوچز اپنی پرفارمنس بھی تو دیکھیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔