- بختاور کی شادی کی مزید 3 تقاریب کوحتمی شکل دے دی گئی
- وزیراعظم کے سامنے سندھ حکومت کے خلاف شکایتوں کے انبار لگ گئے
- اسرائیل میں ایران پر حملہ کرنے کی صلاحیت ہی نہیں، ایرانی چیف آف اسٹاف
- جاپان کے وزیراعظم نے ارکان اسمبلی کے نائٹ کلب جانے پر معافی مانگ لی
- سعودی گورنر تبوک تلور کے شکار کیلئے بلوچستان پہنچ گئے
- امریکی فوج کی خاتون اہلکاروں کو بال لمبے کرنے اور بناؤ سنگھار کی اجازت
- حکومت کا یکم فروری سے ملک بھر میں تعلیمی ادارے کھولنے کا فیصلہ
- امریکی اور روسی صدور کے درمیان ٹیلی فونک گفتگو، تلخی برقرار
- سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے کے ملزم کی درخواست ضمانت مسترد
- نیپرا نے بجلی کی قیمت بڑھانے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا
- اسد درانی بھارتی ایجنسی ’را‘سے رابطوں میں رہے، وزارت دفاع کا عدالت میں مؤقف
- کراچی میں شراب خانہ کھولنے پر سندھ حکومت کو نوٹس جاری
- کراچی کو سندھ حکومت کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑ سکتے، وزیراعظم
- شرم نہیں آتی کسی کا بیٹا غائب ہے اور پولیس ایف آئی آر تک درج نہیں کرتی، سندھ ہائیکورٹ
- سارو کنگولی کی طبیعت پھر بگڑ گئی، 48 گھنٹے اہم
- ماحول دوست اسمارٹ فون اپنی پیداوار سے قبل ہی مشہور
- یوٹیوب نے ٹرمپ کے چینل پرایک بار پھر پابندی عائد کردی
- لالچی گرل فرینڈز سے پریشان آدمی نے گڑیا کو گرل فرینڈ بنا لیا
- چین میں کورونا وائرس کا نیا ٹیسٹ متعارف
- پی آئی اے کے پائلٹ نے اڑن طشتری کی ویڈیو بنالی
فواد چوہدری اورمفتی پوپلزئی کو ساتھ لے کر چلیں گے، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد(فوٹو، انٹرنیٹ)
اسلام آباد: جمادی الثانی کا چاند دیکھنے کے لیے نئے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کی صدارت میں رویت ہلال کمیٹی کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔
مرکزی روئت ہلال کمیٹی اور زونل کمیٹیوں کے اجلاس میں جمادی الثانی کا چاند نظر آنے کا اعلان کردیا گیا۔ اس موقعے پر چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ایک دن روزہ اور ایک دن عید پر پوری قوم کو اکٹھا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔ سائنس سے بھی مدد لیں گے مگر فیصلہ شریعت اور شہادت کی بنیاد پر کریں گے۔ مفتی شہاب الدین اور فواد چوہدری دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔
وزارت مذہبی امور میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس ہوا۔ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس بھی متعلقہ شہروں میں ہوئے اجلاس کے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ جمادی الثانی کا چاند نظر آگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ تمام علما و مسالک کو ساتھ لے کر چلیں گے۔سائنسی معلومات اور شرعی شہادتوں پر انحصار کرکے قوم کو ایک عید اور چاند پر متفق کرنے کی کوشش کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مفتی شہاب الدین پوپلزئی کے پاس بھی جائیں گے۔فواد چوہدری کے پاس ان کی وزارت میں بھی گیا تھا۔ دونوں کو ساتھ لے کر چلیں گے۔ سپارکو سائنس و ٹیکنالوجی کی فنی مہارت لیں گے مگر فیصلہ شریعت ہر شہادتوں سے کریں گے۔
مرکزی روئت ہلال کمیٹی کے اجلاس پشاور کراچی کوئٹہ لاہور اور اسلام آباد میں کریں گے۔وزیر اعظم عمران خان کی رہنمائی میں مل کر آگے بڑھیں گے۔
واضح رہے کہ گزشتہ ماہ اس منصب پر دودہائیوں تک فائز رہنے والے معروف عالم دین مفتی منیب الرحمان کو تبدیل کردیا گیا جس کے بعد نئے سربراہ کی صدارت میں یہ رویت ہلال کے لیے کمیٹی کا پہلا اجلاس تھا۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔