میرے دشمن بھی میرے گانے چُھپ چُھپ کے گاڑی میں بجاتے ہیں، میشا شفیع

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
میشا شفیع کی شاعری پر بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے (فوٹو: فائل)

میشا شفیع کی شاعری پر بہت سے صارفین نے انہیں تنقید کا نشانہ بھی بنایا ہے (فوٹو: فائل)

 کراچی: گلوکارہ میشا شفیع کا کہنا ہے کہ میرے دشمن بھی میرے گانے چُھپ چُھپ کے گاڑی میں بجاتے ہیں۔

میشا شفیع نے گزشتہ ماہ ریلیز ہونے والا نازیہ حسین کا مشہور زمانہ گیت ’بوم بوم‘ کا ریمکس ورژن منفرد انداز کے ساتھ گا کر سننے والوں پر سحر سا طاری کردیا تھا۔ ویڈیو کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا ہے کہ اب تک اس گانے کو یوٹیوب پر 95 لاکھ سے بار دیکھا جا چکا ہے۔

میشا شفیع نے انسٹا گرام پر اسی گانے کا اپنا پوسٹر شیئر کیا جس میں وہ بادلوں میں کہیں کھوئی ہوئی گانا گاتی نظر آرہی ہیں۔ گلوکار نے پوسٹ کے عنوان میں شاعرانہ انداز میں اپنے تعریفی کلمات کچھ اس طرح بیان کیے :

’’ کیسا عجب کرم ہے میشا، کہ تمہارے دشمن بھی تمہارے گانے گاتے ہیں، چُھپ چُھپ کے باقی دُنیا سے، اپنی گاڑی میں بجاتے ہیں ‘‘

یہ پڑھیں: جنسی ہراسگی کیس؛ سپریم کورٹ میں میشا شفیع کی اپیل سماعت کیلئے منظور

گلوکارہ کی اس پوسٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے جہاں گلوکارہ کی شاعری پر تعریفوں کے پل باندھے تو دوسری جانب بہت سے صارفین نے تنقید بھی کی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔