چار سال تک بھائی کے قید میں رہنے والی لڑکی باز یاب

ویب ڈیسک  جمعرات 14 جنوری 2021
پولیس نے چار سال سے گھر میں قید رکھی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔ (فوٹو، فائل)

پولیس نے چار سال سے گھر میں قید رکھی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔ (فوٹو، فائل)

لاہور: پولیس نے چار سال سے گھر میں قید رکھی گئی لڑکی کو بازیاب کروالیا۔

تفصیلات کے مطابق ویلنشیا ٹاؤن گھر میں چار سال سے قید لڑکی کو پولیس نے بازیاب کروا لیا۔پولیس کو ایمرجینسی15 پر اطلاع موصول ہوئی کہ اس گھر میں ایک لڑکی قید ہے۔

ایس پی ماڈل ٹاؤن دوست محمد کے مطابق پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے لڑکی کو بھائی کی قید سے بازیاب کروا لیا۔کاہنہ پولیس نے متاثرہ لڑکی ہما کی مدعیت میں اس کے بھائی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔