وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے       

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جنوری 2021
دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے فوٹوفائل

دورہ لاہور کے دوران وزیر اعظم گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد رکھیں گے فوٹوفائل

لاہور: وزیراعظم عمران خان آج ایک روزہ دورے پر لاہور جائیں گے جہاں ایوان وزیر اعلیٰ میں ان کی اور وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ملاقات ہو گی۔

وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب صوبے کے امور بارے وزیراعظم کو بریف کر یں گے۔ اس کے علاوہ وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اقدامات پر مبنی پلان سے متعلق بریفنگ دی جائے گی۔ متعلقہ حکام وزیراعظم کو قبضہ مافیا کے خلاف اب تک کے اقدامات اورآئندہ لائحہ عمل سے آگاہ کریں گے۔

دورہ لاہور کے دوران قبضہ مافیا کے خلاف اب تک حاصل کی جانے والی کامیابیوں سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیاجائے گا۔ قبضہ مافیا کے خلاف پنجاب بھر میں ایکشن میں تیزی لانے کے لئے متعدد تجاویز کی منظوری حاصل کی جائے گی۔ وزیراعظم کو ایگریکلچر مارکیٹنگ کے حوالے سے بھی بریف کیاجائے گا۔

وزیراعظم گوجرانوالہ شیخوپورہ روڈ منصوبے کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے اور آج پنجاب کے صنعتی اداروں کے لئے انسپکٹر لیس رجیم کا افتتاح بھی کریں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔