تازہ ترین 
< >

احتجاجی ملازمین نے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر پمز عنصر مقصود کو اسپتال میں داخلے سے روک دیا

شبیر حسین  جمعـء 15 جنوری 2021
پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کی مدت ملازمت میں توسیع

پمز کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کی مدت ملازمت میں توسیع

 اسلام آباد: پمز کے بورڈ آف گورنر نے اسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔

دوسری طرف بورڈ آف گورنرز کے خلاف ہسپتال ملازمین چھ ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں اور انہوں نے آج ڈاکٹر عنصر کو ہسپتال میں داخل ہونے سے بھی روک دیا۔

یہ بھی پڑھیں: طبی اصلاحات کا مقصد نجکاری نہیں بلکہ غریبوں کو سہولیات دینا ہے، وزیراعظم

پمز کے بورڈ آف گورنر نے ہسپتال کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر ڈاکٹر عنصر مقصود کی مدت ملازمت میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا جس کے مطابق ڈاکٹر عنصر مقصود بطور ہسپتال ڈائریکٹر کام جاری رکھیں گے۔ ڈاکٹر عنصر مقصود کے پاس میڈیکل ڈائریکٹر کا اضافی چارج بھی ہے، ہسپتال میں مستقل ڈائریکٹر کی تعیناتی تک ڈاکٹر مقصود کام جاری رکھیں گے۔

 

یہ بھی پڑھیں: پمز اسپتال میں ایم ٹی آئی آرڈیننس کے خلاف احتجاج 17 روز سے جاری

دوسری جانب ہسپتال ملازمین کا بورڈ آف گورنرز کے خلاف چھ ہفتوں سے احتجاج جاری ہے۔ ملازمین نے آج ڈاکٹر عنصر کو ہسپتال میں داخل ہونے سے روک دیا۔

چیئرمین گرینڈ ہیلتھ الائنس ڈاکٹر اسفند یار کا کہنا ہے کہ ہم بورڈ آف گورنر کو ہی نہیں مانتے، آج ہم نے ڈاکٹر عنصر مقصود کو پمز میں گھسنے نہیں دیا، وہ اب ریٹائر ہوچکے ہیں اور ان کا پمز سے کوئی تعلق نہیں۔ ان کی تقرری غیر قانونی ہے۔ ہم تو بورڈ آف گورنرز کے خلاف ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ جب تک حکومت اس آرڈیننس کو واپس نہیں لیتی ہمارا احتجاج جاری رہے گا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔