خاتون اول بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں، نور بخاری

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جنوری 2021
دو سال قبل نور بخاری نے سعودی عرب سے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی   فوٹوسوشل میڈیا

دو سال قبل نور بخاری نے سعودی عرب سے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی فوٹوسوشل میڈیا

کراچی: سابق اداکارہ نور بخاری نے خاتون اول بشریٰ بی بی کو ماں سے بڑھ کر قرار دیدیا۔

حال ہی میں انسٹاگرام پر آسک می سیشن کے دوران ایک صارف نے سابق اداکارہ نور بخاری سے وزیراعظم عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی سے متعلق سوال کیا کہ آپ کا پنکی میم سے کیا رشتہ ہے؟ اس کے ساتھ ہی اس صارف نے یہ بھی کہا  کہ میں روحانی شخص کی حیثیت سے ان کا احترام کرتاہوں۔

نور بخاری نے صارف کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا بشریٰ بی بی میرے لیے ماں سے بڑھ کر ہیں۔

واضح رہے کہ دو سال قبل نور بخاری نے سعودی عرب سے بشریٰ بی بی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کی تھی۔ نور بخاری نے تصویر کے کیپشن میں لکھا تھا ’’میری روحانی استاد‘‘۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔