مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، عاقب جاوید

اسپورٹس رپورٹر  جمعـء 15 جنوری 2021
مصباح  گراس روٹ  سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، عاقب جاوید کا مشورہ

مصباح  گراس روٹ  سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، عاقب جاوید کا مشورہ

 لاہور: عاقب جاوید کا کہنا ہے کہ مصباح الحق کی اب ٹیم کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔

سابق کرکٹر عاقب جاوید نے ایک بار پھر مصباح الحق کو آڑتے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا ہے کہ مصباح الحق کوچنگ کے شعبے کو عزت دیں، مصباح الحق کی اب ٹیم  کے ساتھ بورڈ میں بھی پہلے جیسی عزت نہیں رہی، وہ دیوار کے ساتھ لگ چکے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ انہیں دیوار کے ساتھ لگا دیا ہے میرا مشورہ ہے کہ مصباح  گراس روٹ  سطح پر کام کرکے کوچنگ سیکھیں، کرکٹ کمیٹی کی جانب سے وارننگ کے بعد ہوم سیریز کے باوجود ٹیم مینجممنٹ کے لیے پرفارم کرنا مشکل ہوگا۔

لاہور قلندرز کے ہیڈ کوچ نے کہا کہ جب آپ پراسس کو فالو نہیں کرتے تو یوٹرن لینا پڑتے ہیں، کوچز کے انتخاب میں بورڈ نے  درست  طریقہ کار اختیار نہیں کیا تھا، مصباح کو بغیر کسی تجربے کے کوچ لگاکر ٹیم کے ساتھ مذاق کیا گیا ہے، اب بورڈ کو احساس ہوگیا ہے کہ ان سے غلط فیصلے ہوئے، میرے خیال میں کوچز کو تبدیل کردینا چاہیے تھا یا انہیں کہا جاتا کہ مدت پوری کریں، ہوم سیریز میں جنوبی افریقہ کے خلاف بہتر پرفارمنس کی امید ہے، اگر یہاں یہ جیت جاتے ہیں تو پھر باہر جاکر پھر وہ ہی رزلٹ آئیں گے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔