کراچی؛ سال 2013 ، 2570 ٹریفک حادثات میں 2118 افراد جاں بحق ہوئے

ساجد رؤف  بدھ 1 جنوری 2014
ٹرک اور ٹریلر نے549 افرادکو کچلا،واٹر ٹینکروں نے 152شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا، بسوں نے 98 افراد کو روندڈالا   فوٹو: فائل

ٹرک اور ٹریلر نے549 افرادکو کچلا،واٹر ٹینکروں نے 152شہریوں سے جینے کا حق چھین لیا، بسوں نے 98 افراد کو روندڈالا فوٹو: فائل

کراچی:  کراچی میں گزشتہ 2سال میں شہر کی شاہراہوں پر وحشیانہ ڈرائیونگ کے نتیجے میں 5 ہزار847 کے زائد ٹریفک حادثات رونما ہوئے جن میں4 ہزار 787 افراد جاں بحق جبکہ4 ہزار31 افراد سے زائد افراد زخمی ہوئے۔

ٹریفک پولیس کے اعدا دو شمارکے مطابق سال2013 میں شہر قائد کی مختلف شاہراہوں پر 2 ہزار570 ٹریفک حادثات ہوئے جن میں2 ہزار118افراد جاں بحق اورایک ہزار 632 افراد زخمی ہوئے،ٹریفک پولیس کے مطابق سال2013 سے زیادہ ہلاکتیں ٹرک اور ٹریلر کے ڈرائیوروں کی وحشیانہ ڈرائیونگ کے نتیجے میں ہوئیں اورجس میں549 افراد جاں بحق ہوئے،دوسرے نمبر پر ٹریفک حادثات کی وجہ نامعلوم بتائی گئی، ایسے واقعات کی تعداد402کے قریب ہے اسی طرح سال 2013 میں منی بسوں کے ڈرائیوروں کی غفلت اور لا پروائی کے باعث ٹریفک حادثات میں224 افراد جاں بحق ہوئے،کار اور جیب کی ٹکر سے182افراد جاں بحق ہوئے، مسافر کوچز نے شہر قائد کی سڑکوں پر 169افراد کی جان لی۔

خونی واٹر ٹینکروں نے 152افراد سے جینے کا حق چھین لیا، ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل سواروںکی تعداد 100کے لگ بھگ ہے، مسافر بسوں کی زد میں آکر98 افراد اور سوزوکی پک اپ کی زد میں آکر 96 افراد لقمہ اجل بنے ، سال گزشتہ پر شہر میں ڈمپروں نے81 افراد کی جان لے لی ،چنگ چی رکشوں کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں23 افراد جاں بحق ہوئے ،آئل ٹینکروں نے 22افراد کی جان لی ، ٹیکسیوں کی ٹکر سے ہونے والے حادثات میں 15 افراد جاں بحق ہوئے اور شہر میں گدھا گاڑی اور دیگر جانوروں کے باعث ہونے والے ٹریفک حادثات میں 3 افراد جان کی بازی ہار گئے ، سال 2013 کے پہلے ماہ میں ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے نتیجوں میں8 افراد جاں بحق 3 زخمی ہوئے۔

ضلع وسطی میں4 افراد جاں بحق اور1زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں5 افراد جاں بحق اور1افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں18افراد جاں بحق اور17افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں ٹریفک حادثات میں4 افراد جاں بحق ہوئے ، فروری میں ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے نتیجے میں 13 افراد جاں بحق7زخمی ہوئے، ضلع وسطی میں 13افراد جاں بحق اور9 افراد زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں8 افراد جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں32 افراد جاں بحق اور28افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں ٹریفک حادثات میں7 افراد جاں بحق اور 3 افراد زخمی ہوئے، مارچ میںضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات کے دوران 13 افراد جاں بحق اور8 افراد زخمی ہوئے،ضلع وسطی میں 20 افراد جاں بحق او9 زخمی ہوئے،ضلع شرقی میں14افراد جاں بحق اور9 افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں48 افراد جاں بحق اور38 افراد زخمی ہوئے،ضلع ملیر میں9 افراد جاں بحق اور7 افراد زخمی ہوئے ، اپریل میں ضلع جنوبی کی شاہراہوں پر ہونے والے ٹریفک حادثات میں14 افراد جاں بحق اور10افراد زخمی ہوئے۔

ضلع وسطی میں20 افراد جاں بحق اور11زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں16افراد جاں بحق اور9 افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں54 افراد جاں بحق اور43افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 10افراد جاں بحق اور8افراد زخمی ہوئے ، مئی میں ضلع جنوبی میں18 افراد جاں بحق 16 افراد زخمی ہوئے، ضلع وسطی میں 24 افراد جاں بحق اور17زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں19افراد جاں بحق اور10افراد زخمی ہوئے، ضلع غربی میں60 افراد جاں بحق اور50 افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 14افراد جاں بحق اور11 افراد زخمی ہوئے، ماہ جون میں ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات میں18 افراد جاں بحق17زخمی ہوئے، ضلع وسطی میں27 افراد جاں بحق اور17زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں19افراد جاں بحق اور10افراد زخمی ہوئے ،ضلع غربی میں 62 افراد جاں بحق اور51 افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیرمیں18افراد جاں بحق اور13افراد زخمی ہوئے ، جولائی میں ضلع جنوبی کی سڑکوں میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں19 افراد جاں بحق18زخمی ہوئے۔

ضلع وسطی میں 32 افراد جاں بحق اور20 زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں23 افراد جاں بحق اور11افراد زخمی ہوئے اسی طرح ضلع غربی میں76 افراد جاں بحق اور74افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 23افراد جاں بحق اور17افراد زخمی ہوئے ، اگست میں ضلع وسطی میں ٹریفک حادثات میں38 افراد جاں بحق اور23 زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں30 افراد جاں بحق اور19افراد زخمی ہوئے اسی طرح ضلع غربی میں35 افراد جاں بحق اور95 افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 29افراد جاں بحق اور18افراد زخمی ہوئے سال2013کے ماہ ستمبر میں ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثوں میں28 افراد جاں بحق21 زخمی ہوئے، ضلع وسطی میں43 افراد جاں بحق اور24 افراد زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں31 افراد جاں بحق اور 20 افراد زخمی ہوئے،ضلع غربی میں109افراد جاں بحق اور111 افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں31افراد جاں بحق اور19افراد زخمی ہوئے ، اکتوبر میں ضلع وسطی میں 46 افراد جاں بحق اور25 افراد زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں32 افراد جاں بحق اور20ہوئے اسی طرح ضلع غربی میں 123افراد جاں بحق اور124افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 34 افراد جاں بحق اور19افراد زخمی ہوئے۔

سال 2013کے مہینے نومبر کے دوران ضلع جنوبی میں ٹریفک حادثات میں36 افراد جاں بحق 24 افراد زخمی ہوئے، ضلع وسطی میں 50افراد جاں بحق اور26زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں35افراد جاں بحق اور 24ہوئے، ضلع غربی میں 135افراد جاں بحق اور 135افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں 39افراد جاں بحق اور 19افراد زخمی ہوئے ، دسمبر میں ضلع وسطی میں پیش آنے والے ٹریفک حادثات میں 55 افراد جاں بحق اور29 افراد زخمی ہوئے، ضلع شرقی میں35 افراد جاں بحق اور24 افراد زخمی ہوئے اسی طرح ضلع غربی میں145افراد جاں بحق اور145افراد زخمی ہوئے ، ضلع ملیر میں41 افراد جاں بحق اور23 افراد زخمی ہوئے، سال 2012 میں 39 ، فروری 73 ، مارچ 104، اپریل114 ، مئی135، جون144 ، جولائی175 ، اگست 218 ، ستمبر242، اکتوبر266 نومبر 295 اور 30 دسمبر تک313 افراد مختلف ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہوئے ۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔