- اقتدار کی خاطر خاموش نہیں بیٹھوں گا عہدے کے لیے مقصد نہیں بدل سکتا، وزیراعظم
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
- ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آڈر دینے کا فیصلہ
- حکومت کا صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا اعلان
- سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ: کیا پی ٹی آئی کوئی سبق سیکھے گی؟
- ایم کیوایم لندن کےدہشت گردواحد حسین کےجےآئی ٹی میں انکشافات
- وزیراعظم عمران خان آج قوم سے خطاب کریں گے
- ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان کا 3 لاکھ میٹرک ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ
- شبلی فراز کا ’پارٹی گرل‘ کے انداز میں جیت کی خوشی کا اظہار
- پی ایس ایل کو کسی کی نظر لگ گئی، حسن علی
- لاہور قلندرز نے بائیو سیکیور ببل پر سوال اٹھادیے
- محکمہ موسمیات نے کراچی میں شدید گرمی کی پیشگوئی کردی
- یوسف رضاگیلانی کی کامیابی جمہوریت کے منہ پر طمانچہ ہے، شوکت یوسفزئی
- اخلاقیات کا یہ حال کے ضمیر کی بولی لگا کر ووٹ خریدے جارہے ہیں، اسد عمر
- کورونا کے بڑھتے کیسز کے باعث پی ایس ایل 6 ملتوی
- پارٹی نظم و ضبط کی خلاف ورزی؛ پی ٹی آئی کا 2 منحرف ارکان سندھ اسمبلی کو نوٹس
- کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6 چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے
- اسد درانی کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم
- سینیٹ الیکشن: زلزلہ گزر گیا، آفٹرشاکس کا کیا بنے گا؟
- امریکا میں اساتذہ کوترجیحی بنیادوں پرویکسین لگانے کا فیصلہ
امریکا کی خوبرو اداکارہ پُراسرار طور پر ہلاک

38 سالہ جسیکا نے 1999 میں الیکشن نامی ڈرامے سے ملک گیر شہرت حاصل کی تھی، فوٹو : فائل
پورٹ لینڈ: معروف امریکی اداکارہ جسیکا گیمبل پُراسرا طور پر اپنے گھر کے واش روم میں گر کر ہلاک ہوگئیں۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کی ماضی کی مقبول اداکارہ جسیکا گیمبل اپنے گھر کے واش روم میں مردہ پائی گئی ہیں۔ 38 سالہ جسیکا نے 1999 میں الیکشن نامی ڈرامے میں ایک مقبول کردار نبھا کر ملک بھر میں شہرت حاصل کی تھی۔
جسیکا گیمبل اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ ایک ماہر فزیشن بھی تھی اور اپنی تعلیم اور اسپتال میں پریکٹس کے باعث اداکاری سے دور ہوگئی تھیں۔ اُن کے اہل خانہ نے بتایا کہ اسپتال سے واپسی کے بعد وہ کپڑے تبدیل کرنے واش روم گئی تھیں کافی دیر واپس نہ آنے پر دروازہ توڑا تو اداکارہ کو مردہ پایا۔
جسیکا گیمبل کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے جس کی رپورٹ آنے کے بعد ہی موت کی وجہ کا تعین کیا جا سکتا ہے۔ امریکا کی شوبز شخصیات نے اداکارہ کی اچانک موت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔