سلومیاں کورونا کے خوف سے بائیو سیکور ببل میں چلے گئے

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جنوری 2021
سلمان خان فلم ’انتم‘ اور ’بگ باس‘ کے عملے کے علاوہ کسی بھی باہر کے شخص سے ملنے سے اجتناب کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

سلمان خان فلم ’انتم‘ اور ’بگ باس‘ کے عملے کے علاوہ کسی بھی باہر کے شخص سے ملنے سے اجتناب کررہے ہیں۔ فوٹو : فائل

 ممبئی: کورونا وائرس کی وجہ سے سلمان خان فلم کی شوٹنگ کے لیے بائیو سیکیور ببل میں رہنے لگے ہیں۔

کورونا وائرس کے باعث نہ صرف ہالی ووڈ بلکہ متعدد بالی ووڈ فلمز کی شوٹنگ بھی تاخیر کا شکار ہوئیں، بھارت میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے سلمان خان سمیت متعدد اداکاروں نے فلمز کی شوٹنگ روک دی تھیں تاہم لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے فلم کی شوٹنگ کے دوران نت نئے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔

بھارتی اداکاروں نے کورونا وائرس کے بچاؤ کے لیے بائیو سیکیور ببل کا بھی سہارا لیا ہے، دبنگ خان کی جانب سے بھی اپنی آنے والی فلم انتم اور بگ باس کی شوٹنگ کے لیے بائیو سیکیور ببل کا سہارا لیا گیا ہے جس کے بعد سلمان خان فلم انتم اور بگ باس کے یونٹ میں موجود افراد کے علاوہ کسی بھی باہر کے شخص سے ملنے جلنے میں اجتناب کررہے ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔