وزیراعظم نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا

ویب ڈیسک  جمعـء 15 جنوری 2021
کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کے منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو، فائل

کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کے منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے۔ فوٹو، فائل

 اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی برائے پارلیمانی روابط ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا۔     

ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے ندیم افضل چن کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے، کابینہ ڈویژن نے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفیکیشن جاری کردیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ ندیم افضل گوندل کا بطور معاون خصوصی استعفیٰ منظور کیا گیا اور اس کا اطلاق فوری طور پر ہوگا۔

اس خبر کو بھی پڑھیں : وزیر اعظم کے ترجمان ندیم افضل چن مستعفی ہوگئے

واضح رہے کہ چند روز قبل وزیراعظم عمران خان کے ترجمان اورمعاون خصوصی ندیم افصل چن نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا، ندیم افضل چن نے اپنا استعفیٰ وزیراعظم کو بھجوایا تھا۔

ندیم افصل چن نے کوئٹہ میں جاری کان کنوں کے لواحقین کے دھرنے میں وزیراعظم کے نہ جانے کے فیصلے اور حکومتی پالیسی پر تحفظات کا اظہار کیا تھا اور اشاروں کنایوں میں حکومتی پالیسی پر ناپسندیدی کا اظہار بھی کیا جب کہ وزیراعظم نے ایک اجلاس میں کہا تھا کہ جو حکومتی پالیسی نہیں مانتا وہ مستعفی ہوجائے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔