- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
- یقین ہے پی ایس ایل 6 کے باقی میچز مکمل کرلیے جائیں گے، وسیم خان
- میانمار میں فوجی بغاوت کے خلاف مظاہروں پر فائرنگ سے 38 افراد ہلاک
- وزیراعظم عمران خان کی ایم کیوایم قیادت کو ملاقات کی دعوت
- چین میں ارب پتیوں کی تعداد مزید بڑھ کر 1,058 ہوگئی
- اقتدار کی خاطر خاموش نہیں بیٹھوں گا عہدے کے لیے مقصد نہیں بدل سکتا، وزیراعظم
- وزیراعظم عمران خان سے آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کی ملاقات
- ملکی ضروریات پوری کرنے کے لیے 3 لاکھ ٹن گندم کا درآمدی آرڈر دینے کا فیصلہ
- حکومت کا صادق سنجرانی کو چیئرمین سینیٹ کا امیدوار بنانے کا اعلان
- سینیٹ انتخابات میں اپ سیٹ: کیا پی ٹی آئی کوئی سبق سیکھے گی؟
- ایم کیوایم لندن کےدہشت گردواحد حسین کےجےآئی ٹی میں انکشافات
- ایوان نے اعتماد کا اظہار نہ کیا تو اپوزیشن میں چلا جاؤں گا، وزیر اعظم
ہفتے میں تین مرتبہ ایسپرین، چھاتی اورمثانے کےسرطان سے بچائے

ایسپرین کھانے سے چھاتی اور مثانے کے سرطان کا خطرہ کم ہوتا ہے اور اس کیفیت میں زندہ رہنے کا دورانیہ بھی بڑھ جاتا ہے۔ فوٹو: فائل
واشنگٹن: ایسپرین کوبعض معالجین سوسال سے زائد پرانی جادوئی دوا بھی کہتے ہیں۔ دنیا بھرمیں 40 سال سے زائد عمر کے خواتین و حضرات دل کی حفاظت کے طور پر ایسپرین کھاتے رہتے ہیں۔ لیکن اب چھاتی اور مثانے کے سرطان سے بچانے میں یا اس سے اموات روکنے میں بھی اس کا کردار سامنےآیا ہے۔
امریکہ میں نیشنل کینسر انسٹی ٹیوٹ سے وابستہ ڈاکٹر ہولی لومنس کروپ نے انکشاف کیا ہے کہ ایسپرین کھانے سے بعض اقسام سے اموات میں کمی اور بقا میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ معدے اور آنتوں کے کینسر میں اس دوا کے فوائد مسلم ہیں اور اب چھاتی اور مثانے کے سرطان پر بھی اس کے بہتر اثرات سامنے آئے ہیں۔
اس مطالعے میں 65 سال سے زائد عمر کے 140000 ہزار مردوزن کو شامل کیا گیا اور مسلسل 13 برس تک ان کا جائزہ لیا گیا۔ ان سے ایک سوال پوچھا گیا کہ وہ کسی معالج کے بغیر ایسپرین کھاتے ہیں یا نہیں اور اگر ہاں تو اس کی کتنی مقدار کھاتےہیں۔ لوگوں نے ہفتے میں اوسطاً تین مرتبہ ایسپرین کھانے کا اعتراف کیا۔
ان میں سے کئی افراد کو چھاتی یا مثانے کا کسی نہ کسی درجے کا سرطان لاحق ہوگیا۔ لیکن ہفتے میں تین مرتبہ ایسپرین کھانے سے ان میں اموات اور کینسر میں مبتلا ہونے کا خطرہ 21 سے 25 فیصد تک کم دیکھا گیا۔ اس تحقیقی میں ماہرین نے چار دیگر کینسر کو بھی شامل کیا تھا جن میں پیٹ، لبلبے، رحم اور غذائی نالی کا سرطان شامل ہے اور ایسپرین کھانے سے ان چار اقسام کے مریضوں کو کوئی فائدہ نہیں ہوا۔
13 برس میں 32500 افراد سرطان کے شکار ہوئے جن میں 4552 خواتین کو چھاتی اور 1751 کو مثانے کا کینسر ہوگیا۔ تاہم ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اندھا دھند ایسپرین کا استعمال بہت مضر بھی ہوسکتا ہے۔ اس لیے اس کا استعمال متعدل انداز میں کیا جانا چاہیے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔