- غزہ جنگ سے متعلق تکلیف دہ خبریں اور ذہنی صحت پر اسکے منفی اثرات
- ڈاکٹر کی جانب سے ڈیٹا میں تبدیلی، اسپتال نے تمام ٹرانسپلانٹ آپریشنز روک دیے
- کلہر کہار میں مسافر وین کے حادثے میں دو افراد جاں بحق، 50 زخمی
- تم نے میری گھڑی پہنی ہے؟؟ لائیو نشریات میں اینکر نے رپورٹر بہن کو پکڑ لیا
- افغانستان میں موسلادھار بارش، سیلاب سے 33 افراد جاں بحق
- عید کی چھٹیوں کے دوران مری میں سیاحوں کی 55 ہزار سے زائد گاڑیاں داخل ہوئیں، پولیس
- بیکری کی گاہکوں کو کوکیز میں ہیرا ڈھونڈنے کی درخواست
- روبوٹ کتے کو چاند پر چلنے کی تربیت
- پاکستان کو اسلام آباد میں بیٹھے ہوئے بابوؤں کی سوچ، کم عقلی نے غریب کیا ہوا ہے، صدرمملکت
- ایران کا حملہ روکنے کیلیے اسرائیل کو ایک ارب ڈالر کی قیمت چکانا پڑی؛ رپورٹ
- 58 سالہ کینیڈین دادی اماں نے طویل ترین پلانک کا ریکارڈ توڑ دیا
- ایران کیخلاف فوجی کارروائی پر اسرائیلی قیادت میں پھوٹ پڑ گئی
- آج بھی بعض سیاستدان پی این اے پارٹ 2 لانا چاہتے ہیں، بلاول
- ایران سے جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی؛ اسرائیلی کابینہ کا جوابی کارروائی پر غور جاری
- ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ اٹلی نے جی-7 کا اجلاس بلالیا
- ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس طلب
- متنازع یوٹیوبر عادل راجا برطانوی عدالت میں ہتک عزت کا مقدمہ ہار گئے، 10 ہزار پاؤنڈ جرمانہ
- ایران کا اسرائیل پر حملہ؛ متحدہ عرب امارات، قطر اور روس کا ردعمل
- قومی اسمبلی کا اجلاس کل طلب کرلیا گیا
- کراچی میں ایم کیو ایم پاکستان کی عہدیدار سے ڈاکو پرس چھین کر فرار
اداکار حرا مانی کا پہلا ہی گیت عوام میں مقبول
کراچی: ڈرامہ اداکارہ حرا مانی نے اپنے پہلے ہی گیت ’ سواری‘ سے مقبولیت حاصل کرلی۔
ڈراموں ’’یقین کا صفر‘‘، ’’دل موم کا دیا‘‘، ’’آنگن‘‘، ’’دو بول‘‘ اور ’’میرے پاس تم ہو‘‘ جیسے سپرہٹ ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی اداکارہ حرا مانی نے گلوکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا ہے اور وہ پہلے ہی گانے سے صارفین کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوگئیں۔
حرا مانی نے ثابت کردیا کہ وہ نہ صرف بہترین اداکارہ ہیں بلکہ سریلی آواز کی مالک بھی ہیں۔ جس کا اندازہ آج ریلیز ہونے والے گیت سے لگایا جا سکتا ہے۔ کشمیر بیٹ کی جانب سے اداکارہ کا پہلا ویڈیو گیت ’سواری‘ جاری کر دیا گیا ہے جس میں حرا گیت گاتے ہوئے لطف اندوز ہو رہی ہیں۔
گیت ’ سواری ‘ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ 4 منٹ 20 سیکنڈ کی اس ویڈیو کو محض ایک دن میں 83 ہزار سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے۔ صارفین کی جانب سے اس ویڈیو کے لیے مثبت ردعمل دیکھنے میں آرہا ہے۔
صارف نے ویڈیو پر تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ ویڈیو میں حرا کے تاثرات قابل دید ہیں اور گیت بھی تفریح سے بھرپور ہے۔
معیز پراچہ نے لکھا کہ حرا مانی گلوکاری کا اچھا تجربہ ہے اس لیے انہیں اس گانے میں زیادہ محنت کرنا نہیں پڑی لیکن جو انہوں نے گایا وہ بہترین ہے۔
عثمان جمیل نے حیرانگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے یقین نہیں ہو رہا کہ یہ حرا کی اپنی آواز ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔