حکومت نے نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا

ویب ڈیسک / اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 جنوری 2021
اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کیا تھا (فوٹو: فائل)

اسلام آباد ہائی کورٹ نے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کا حکم دیتے ہوئے معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کیا تھا (فوٹو: فائل)

 اسلام آباد: وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ کی ہدایت پر نعیم بخاری کو چیئرمین پی ٹی وی بورڈ کے عہدے سے ہٹا دیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق جمعرات کو اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام کرنے سے روکنے کا حکم جاری کرتے ہوئے ان کی برطرفی کا معاملہ وفاقی کابینہ کو ارسال کردیا تھا۔

یہ پڑھیں : اسلام آباد ہائی کورٹ نے چیئرمین پی ٹی وی نعیم بخاری کو کام سے روک دیا

آج کابینہ نے اس معاملے کو زیر بحث لاتے ہوئے نعیم بخاری کو بطور چیئرمین پی ٹی وی کے عہدے سے ہٹانے کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے نعیم بخاری کو عہدے سے ہٹانے کی منظوری دی ہے۔

 

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔