- قومی اسمبلی؛ بچوں کو جسمانی سزا اور سود کی ممانعت کے بلز منظور
- جسٹس فائز نظرثانی کیس میں لارجر بینچ تشکیل، اختلافی نوٹ والے ججز شامل
- ناسا نے مریخ کی تازہ ترین ویڈیو، تصاویر اور آوازیں جاری کردیں
- افغانستان میں چیک پوسٹ پر حملہ، 9 اہلکار ہلاک
- سندھ میں کورونا ویکسین نہ لگوانے والے ہیلتھ ورکرزکے خلاف کارروائی شروع
- محکمہ موسمیات نے ملک میں خشک سالی کی ایڈوائزری جاری کردی
- عوام کا پیسا اپنی ذاتی انا کی جنگ میں جھونکنے والوں کا احتساب باقی ہے، مریم نواز
- این اے 75 میں پریزائیڈنگ آفیسرز نے نتائج میں ممکنہ ردوبدل کیا، دوبارہ الیکشن کی سفارش
- بھارت میں گدھے کے گوشت اور دودھ کی مقبولیت میں اضافہ
- کوچز عابد علی، عمران بٹ اور محمد عباس کی خامیوں کو دور کرنے میں مصروف
- وزیراعظم 2 روزہ سرکاری دورے پر سری لنکا پہنچ گئے
- نیپرا نے ملک میں بجلی بریک ڈاؤن کی انکوائری رپورٹ جاری کردی
- خامنہ ای کی دھمکیوں میں آکر اپنی پالیسی تبدیلی نہیں کریں گے، امریکا
- اپنے ہی ساتھیوں پر عدم اعتماد کیوں؟
- ’سیاسی مفادات کی خاطر انسانی حقوق کے استعمال کی شدید مخالفت کرتے ہیں،‘ چین
- میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہروں پر فائرنگ، 3 ہلاک
- راشد خان کا پی ایس ایل 6 میں سفرتمام ہوگیا
- امریکا نے دو ریاستی حل کو اسرائیل کےلیے ’بہترین‘ قرار دے دیا
- جعلی بینک اکاونٹس کیس؛ ملزم سے 21 ارب مالیت کی 562 ایکڑاراضی پلی بارگین سے برآمد
- چیئرمین نیپرا کی کے الیکٹرک کو سسٹم میں بہتری لانے کیلیے وارننگ
عوامی تنقید کے بعد واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی ڈیڈلائن میں توسیع کردی

واٹس ایپ نے ڈیٹا شیئرنگ کی پالیسی کو وقتی طور پر موقوف کردیا ہے۔ فوٹو: فائل
مینلوپارک: واٹس ایپ نے پوری دنیا سے تشویش اور عوامی تنقید کے بعد فیس بک سے ڈیٹا شیئرنگ اقدام وقتی طور پر مؤخر کردیا ہے۔
واٹس ایپ نے جمعے کے روز اپنی متازعہ پرائیویسی پالیسی کے متعلق ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اسے تین ماہ کے لیے مؤخر کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سے قبل اسمارٹ فون پر آڈیو اور ویڈیو رابطے کی مشہور ایپ نے کہا تھا کہ وہ 8 فروری کے بعد سے اپنی پالیسی بدلتے ہوئے صارفین کا بہت سا ڈیٹا فیس بک سے شیئر کرے گی۔
اس اعلان کے بعد دنیا بھر میں واٹس ایپ کے دو ارب کے لگ بھگ صارفین نے پرائیویسی پالیسی پر تنقید کی تھی اور دوسری جانب لوگوں کی بڑی تعداد نے پالیسی کی دستاویز کو مسترد کرتے ہوئے دیگر ایپس کی جانب رجوع کرنا شروع کردیا تھا۔ ان ایپس میں سگنل اور ٹیلی گرام سرِ فہرست ہیں جو ایپل اور ایپ اسٹور پر سرِ فہرست آگئی تھیں۔ یہاں تک کہ بعض ممالک میں ان ایپس کو نمبر ایک ڈاؤن لوڈ ہونے والی فہرست میں شامل کیا جارہا تھا۔
کچھ دنوں قبل واٹس ایپ نے کہا تھا کہ اگلے ماہ کے پہلے ہفتے میں واٹس ایپ اپنے صارفین کا کئی طرح کا ڈیٹا فیس بک پر شیئر کرے گا جس کے بعد سے لوگ تذبذب کے شکار تھے۔ دوسری جانب عوام کی جانب سے بھی اسے شدید تنقید کا سامنا تھا اور دنیا بھر کے لوگ تیزی سے واٹس ایپ ایپ چھوڑ کر دیگر پلیٹ فارم کی جانب راغب ہورہے تھے۔
واٹس ایپ نے اس متعلق اپنی ٹویٹ میں کہا ہے کہ ہم سے رابطہ کرنے والے ہر فرد کا شکریہ۔ ہم واٹس ایپ صارفین سے براہِ راست رابطہ کرکے ’غلط فہمی‘ کا ازالہ کریں گے۔ 8 فروری کو کسی کے بھی اکاؤنٹ ختم یا معطل نہیں کئے جائیں گے۔ مئی میں ہم اپنے کاروباری منصوبے کو دوبارہ پیش کریں گے۔
ایک اور ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ ہم چاہتے ہیں کہ صارفین کو ہماری شرائط جاننے اور جائزہ لینے کا مناسب وقت مل جائے۔ ہم یقین دلاتے ہیں کہ ہم کوئی اکاؤنٹ ڈیلیٹ نہیں کریں گے۔
تجزیہ کاروں کے مطابق واٹس ایپ صارفین کی بڑی تعداد دیگر ایپس پر منتقل ہونے کے بعد اور دباؤ کے تحت واٹس ایپ نے یہ فیصلہ مؤخر کیا ہے۔ واضح رہے کہ برطانیہ اور یورپی ممالک کے صارفین اس نئی پرائیویسی پالیسی میں شامل نہیں ہوں گے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔