موسم گرما میں گیس فراہمی، صنعتی شعبے نے حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کر دیا

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 جنوری 2021
خط میں کاٹی نے کے الیکٹرک کے موجودہ پاور پلانٹس کو مطلوبہ مقدار اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی پر زور دیاہے۔فوٹو: فائل

خط میں کاٹی نے کے الیکٹرک کے موجودہ پاور پلانٹس کو مطلوبہ مقدار اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی پر زور دیاہے۔فوٹو: فائل

 کراچی: صنعتی شعبے نے موسم گرما کے دوران گیس کی فراہمی سے متعلق حکومت کو پیشگی تحفظات سے آگاہ کردیا ہے۔

کراچی کے سرفہرست صنعتی علاقے کی تنظیم کورنگی ایسوسی ایشن آف ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کے صدر سلیم الزماں کی جانب سے وفاقی وزارت توانائی کو ارسال کردہ خط میں پیشگی تحفظات آگاہ کیا گیا ہے۔

خط میں کاٹی نے کے الیکٹرک کے موجودہ پاور پلانٹس کو مطلوبہ مقدار اور پریشر کے ساتھ گیس فراہمی پر زور دیاہے اور کے الیکٹرک کو موسم گرما میں بجلی کی تسلسل سے فراہمی کیلئے گیس کی مطلوبہ فراہمی کو ضروری قراردیاہے۔ اس حوالے سے کاٹی نے ایس ایس جی سی اور کے الیکٹرک کے درمیان (جی ایس اے) معاہدہ کراچی کے لیے ناگزیرقرار دیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔