علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں، رومانین ہائی کمشنر

اسٹاف رپورٹر  ہفتہ 16 جنوری 2021
عظیم شاعر علامہ اقبال کی مشترکہ یادگارسے یہ حقیقت سب پرآشکارہوجاتی ہے کہ ادب وثقافت کی کوئی حدود نہیں،سفیرنیکولا گویا۔ فوٹو: فائل

عظیم شاعر علامہ اقبال کی مشترکہ یادگارسے یہ حقیقت سب پرآشکارہوجاتی ہے کہ ادب وثقافت کی کوئی حدود نہیں،سفیرنیکولا گویا۔ فوٹو: فائل

 کراچی: رومانیہ کے سفیر نیکولا گویا نے کہا ہے کہ ہم علامہ اقبال کو اتنی ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں۔

پاکستان میں تعینات رومانیہ کے ہائی کمشنر نیکولائی گویا نے جمعہ رومانیہ کے ثقافتی دن کے موقع پر پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ ہمارے پاس اسلامی جمہوریہ پاکستان کے ساتھ ثقافتی روابط کی ایک طویل اور بھرپور روایت ہے۔

اسلام آباد میں “میہائی ایمینیسو” اور عظیم پاکستانی شاعر علامہ اقبال کی مشترکہ یادگار سے یہ حقیقت سب پر آشکار ہوجاتی ہے کہ ادب و ثقافت کی کوئی حدود نہیں ہے اور یہ رومانیہ اور پاکستان جغرافیائی حقائق سے بھی ظاہر ہیں۔

رومانیہ کے سفیر نیکولا گویانے کہاکہ آج ہم علامہ اقبال کی یاد کو اتنا ہی عزت دیتے ہیں جتنا ہم ایمیسکو کی شخصیت کا احترام کرتے ہیں جیسے اسلام آباد کی یادگار ایک  ثقافت کے آفاقی خزانے کی نمایاں یادگار ہے۔

انھوں نے کہا کہ پاکستان اور رومانیہ کے درمیان باہمی معاشی تعاون سے متعلق اقدامات لائق تحسین ہیں جس کے ذریعے دونوں ممالک معیشت کے اہم شعبوں میں قابل ذکر پیشرفت کی ہے۔

 

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔