ایشیائی حصص مارکیٹس کے لیے سال 2013 بہترین ثابت ہوا

اے ایف پی  بدھ 1 جنوری 2014
جاپانی مارکیٹ اسٹار پرفارمر، ہانگ کانگ 2.8، سڈنی 15، ویلنگٹن 16، تائی پے 11.8 فیصد بلند۔فوٹو:فائل

جاپانی مارکیٹ اسٹار پرفارمر، ہانگ کانگ 2.8، سڈنی 15، ویلنگٹن 16، تائی پے 11.8 فیصد بلند۔فوٹو:فائل

ہانگ کانگ: ایشیائی حصص مارکیٹس کیلیے سال 2013بہترین ثابت ہوا، بیشتر حصص مارکیٹس میں تیزی کا رجحان رہا۔

جاپانی مارکیٹ اسٹار پرفارمررہی۔  منگل کو سال کے اختتام پر ہانگ کانگ کی مارکیٹ 0.26 فیصد کے اضافے سے 23306.39 پر بند ہوئی جو سال بہ سال2.87فیصد زیادہ ہے،سڈنی کی مارکیٹ 4.6پوائنٹس کی کمی سے 5352پر بند ہونے کے باوجود گزشتہ سال کے مقابلے میں 15فیصد سے بھی زائد بلند رہی، ویلنگٹن آخری روز 0.67 فیصد مندی کے باوجود سال 2013 میں 16.49فیصد کے اضافے سے 4737.01 پر بند ہوئی، شنگھائی میں منگل کو 0.88 فیصد تیزی رہی مگر اس نے سال کا اختتام6.75فیصد کی کمی سے 2115.98 پوائنٹس پر کیا، اس طرح چینی مارکیٹ سال 2013 میں سب سے خراب کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالی اسٹاک ایکس چینجز میں سے ایک ثابت ہوئی، تائی پے میں منگل کو 0.14 فیصد مندی کے باوجودسال کا اختتام 11.85 فیصدبلندی پرہوا، ممبئی کی مارکیٹ میں اس سال ریکارڈ بنے اورآخری روز انڈیکس 0.13 فیصد بڑھ کر 21170.68پر بند ہوا، جاپانی مارکیٹ 2013 میں 57 فیصد تیزی کے ساتھ دنیا میں سب سے بہتر کارکردگی دکھانے والی مارکیٹ ثابت ہوئی۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔