روحانی دوست

صائم المصطفیٰ صائم  اتوار 17 جنوری 2021
اعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ  فوٹو : فائل

اعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ فوٹو : فائل

صائم المصطفے صائم
واٹس اپ (0333-8818706)
فیس بک (Saim Almustafa Saim)

علمِ الاعداد سے نمبر معلوم کرنے کا طریقہ
دو طریقے ہیں اور دونوں طریقوں کے نمبر اہم ہیں:
اول تاریخ پیدائش دوم نام سے!

اول طریقہ تاریخ پیدائش:
مثلاً احسن کی تاریخ پیدائش 12۔7۔1990 ہے، ان تمام اعداد کو مفرد کیجیے:
1+2+7+1+9+9=29=2+9=11=1+1=2
گویا تاریخ پیدائش سے احمد کا نمبر 2 نکلا۔

اور طریقہ دوم میں:
سائل، سائل کی والدہ، اور سائل کے والد انک ے ناموں کے اعداد کو مفرد کیجیے:
مثلاً نام ”احسن ” والدہ کا نام ” شمسہ” والد کا نام ” راشد”
حروفِ ابجد کے نمبرز کی ترتیب یوں ہے:
1 کے حروف (ا،ی،ق،غ) 2 کے حروف (ب،ک،ر) 3 کے حروف (ج،ل،ش)
4 کے حروف (د،م،ت) 5 کے حروف (ہ،ن،ث) 6 کے حروف (و،س،خ)
7 کے حروف (ز،ع،ذ) 8 کے حروف (ح،ف،ض) 9 کے حروف (ط،ص، ظ)
احسن کے نمبر (1،8،6،5) تمام نمبرز کو مفرد کردیں:
(1+8+6+5=20=2+0= 2 گویا احسن کا نمبر2 ہے۔
ایسے ہی احسن کی والدہ ”شمسہ” کا نمبر9 اور والد راشد کا نمبر1 بنتا ہے۔
اب ان تینوں نمبرز کا مفرد کرنے پر ہمیں احسن کا ایکٹیو یا لائف پاتھ نمبر مل جائے گا۔ (2+9+1=12=1+2=3) گویا علم جفر کے حساب سے احسن کے نام کا نمبر 3 نکلا!

علم الاعداد کی روشنی میں آپ کا یہ ہفتہ
سوموار 18 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر8 ہے
سردمہری، التواء، رکاوٹ، جذباتی صدمہ اور دل شکستگی لانے والے بادل چھائے ہوئے نظر آتے ہیں، دل کو بڑا کیجیے اور درگزر سے کام لیں۔
2،3،4،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے آج کا دن اچھا رہنے کی توقع ہے۔
1،5اور 9 نمبر والوں کے لیے اہم اور کچھ مشکل بھی ہوسکتا ہے۔
صدقہ ” 20 یا 200 روپے، سفید رنگ کی چیزیں، کپڑا، دودھ، دہی، چینی یا سوجی کسی بیوہ یا غریب خاتون کو بطورِصدقہ دینا ایک بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص ”یارحیم یا رحمٰن یا اللہ ” 11 بار، یا 200 بار اول وآخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

منگل 19 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔
خواب عملی شکل اختیار نہ کریں تو انسان کے اندر سے ٹوٹنے کا سامان کردیتے ہیں۔
خوابوں میں ہی گم رہنا حقیقت سے پرے کردیتا ہے، عملی زندگی میں عملی ہونا ہی خوابوں کو حقیقت کا رنگ دے سکتا ہے۔
3،4،5،7،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی حد تک بہتری لائے گا۔
1،2اور 6 نمبر والوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 90 یا 900 روپے، سرخ رنگ کی چیزیں ٹماٹر، کپڑا، گوشت یا سبزی کسی معذور سیکیوریٹی سے منسلک فرد یا اس کی فیملی کو دینا بہتر عمل ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یا غفاریا ستار استغفراللہ العظیم” 9 یا 90 بار اول وآخر11 بار درودشریف پڑھنا بہتر ہوگا۔

بدھ 20 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے
4 نمبر کا کام ہی توڑ پھوڑ، غیرمتوقع حالات لانا اور سرپرائز دینا ہے۔ بدھ کے دن اس کا تعلق میڈیا اور رابطوں سے بھی ہوجاتا ہے، ممکن ہے کوئی سرپرائز دینے والی خبر آئے، تیار رہیں۔
1,2،3،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے آج دن کافی بہتر ہوسکتا ہے۔
4،5 اور 9 نمبر والوں کو کچھ معاملات میں رکاوٹ اور پریشانی کا اندیشہ ہے۔
صدقہ: زرد رنگ کی چیزیں یا 50 یا 500 روپے کسی مستحق طالب علم یا تیسری جنس کو دینا بہتر ہے، تایا، چاچا، پھوپھی کی خدمت بھی صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”یاخبیرُیا وکیلُ یا اللہ” 41 بار اول و آخر 11 باردرودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

جمعرات 21 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر 3 ہے۔
ایک بہت ہی شان دار دن، جو اپنے اندر انسان دوستی کے اسباب رکھتا ہے، آپ کی ترقی اور آگے بڑھنے کے راستے کھل سکتے ہیں، الہامی کتاب کو سمجھنے کے لیے ایک بہتر وقت۔
2،3،4،7،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن کافی بہتر رہنے کی امید ہے۔
1، 5 اور 6 نمبر والوں کو کچھ مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: میٹھی چیز، 30 یا 300 روپے کسی مستحق نیک شخص کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔ مسجد کے پیش امام کی خدمت بھی احسن صدقہ ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ فاتحہ 7 بار یا یا قدوس یا وھابُ یا اللہ” 21 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا بہتر عمل ہوگا۔

جمعہ 22 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر7 ہے۔
مراقبہ، دھیان اور خود احتسابی کے لیے ایک موزوں دن، سیاحت، مطالعۂ فطرت اور خود شناسی کے لیے ایک بہتر وقت۔
3،4،5،7،8اور 9 نمبر والوں کے لیے آج کا دن بہتر ہونے کی امید ہے۔
1،2اور 6نمبر والوں کو محتاط رہنے کا مشورہ ہے۔
صدقہ: 60 یا 600 روپے یا 600 گرام یا6 کلو چینی۔ سوجی یا کوئی جنس کسی بیوہ کو دینا بہترین عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”سورۂ کہف یا یاودود یا معید یا اللہ” 11 بار ورد کرنا بہتر ہوگا۔

ہفتہ 23 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر1 ہے۔
زمین اور پراپرٹی کے کاموں میں اچھی خبریں سننے کو مل سکتی ہیں۔ مکانوں کی تزئین وآرائش کے لیے اچھا دن ہے، زمین سے منسلک لوگوں کے اچھا لیکن حکم رانوں کے لیے کچھ مشکل ہوسکتا ہے۔
1،2،4،5،6، اور 9 نمبر والوں کے لیے کسی حد تک بہتری کی امید ہے۔
3،7 اور 8 نمبر والوں کو کچھ امور میں مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 80 یا800 روپے یا کالے رنگ کی چیزیں کالے چنے، کالے رنگ کے کپڑے سرسوں کے تیل کے پراٹھے کسی معذور یا عمررسیدہ مستحق فرد کو دینا بہتر عمل ہوسکتا ہے۔
وظیفۂ خاص”یا فتاح یاوھابُ یارزاق یا اللہ” 80 بار اول و آخر 11 بار درودشریف کا ورد بہتر عمل ہوگا۔

اتوار24 جنوری 2021
آج کا حاکم نمبر4 ہے۔
میڈیا کا بازار گرم رہے گا سربراہان سے متعلق خبریں گردش میں ہوسکتی ہیں کوئی اسکینڈل بھی آسکتا ہے، ایک گرم دن جو حکم رانوں کے لیے مشکل ہوسکتا ہے۔
1،2،3،6،7اور 8 نمبر والوں کے لیے ایک بہتر دن کی امید ہے۔
4، 5 اور 9 نمبر والوں کو مشکل ہوسکتی ہے۔
صدقہ: 13 یا 100 روپے یا گولڈن رنگ کی چیزیں گندم، پھل، کپڑے، کتابیں یا کسی باپ کی عمر کے فرد کی خدمت کرنا بہتر ہوگا۔
وظیفۂ خاص”یاحی یاقیوم یا اللہ” 13 یا 100 بار اول و آخر 11 بار درودشریف پڑھنا مناسب عمل ہوگا۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔