میرے اداکار ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں، راجکمار راؤ

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2021
شاہ رخ خان نے مجھے سیکھایا اگر تمہارے خواب بڑے ہیں اور تم محنت کرنے کے لیے تیار ہو تو تمہارے خواب ضرور پورے ہوں گے، راجکمار راؤ فوٹوفائل

شاہ رخ خان نے مجھے سیکھایا اگر تمہارے خواب بڑے ہیں اور تم محنت کرنے کے لیے تیار ہو تو تمہارے خواب ضرور پورے ہوں گے، راجکمار راؤ فوٹوفائل

ممبئی: بالی ووڈ اداکار راجکمار راؤ نے کہا ہے کہ ان کے اداکار ہونے اور فلم انڈسٹری کا حصہ ہونے کی وجہ شاہ رخ خان ہیں۔

حال ہی میں ایک انٹرویو کے دوران راجکمار راؤ نے بتایا میں اداکار ہوں اس کی وجہ صرف شاہ رخ خان ہیں۔ انہیں ٹی وی اسکرین پر دیکھ کر  میں نے شوبز انڈسٹری کو جوائن کیا کیونکہ میرا اور ان کا شوبز کا سفر ہمیں ایک دوسرے سے جوڑتا ہے۔

راجکمار راؤ نے کہا شاہ رخ خان نے مجھے سیکھایا اگر تمہارے خواب بڑے ہیں اور تم محنت کرنے کے لیے تیار ہو تو تمہارے خواب ضرور پورے ہوں گے۔ یہ ہم سب جانتے ہیں کہ شاہ رخ خان کتنے دلکش ہیں اور وہ کس طرح ہر ایک کو سب سےخاص محسوس کرواتے ہیں۔ بالکل ایسے ہی جب میں ان سے پہلی بار ایک فلم کی شوٹنگ کے دوران ملا تھا تو وہ مجھ سے بہت اچھی طرح ملے تھے ۔ راجکمار راؤ نے کہا  میں شاہ رخ خان کا بہت بڑا مداح ہوں لیکن وہ دن میری زندگی کا سب سے بڑا اور خاص دن تھا۔

واضح رہے کہ راجکمار راؤ اور پریانکا چوپڑا کی فلم’’دی وہائٹ ٹائیگر‘‘ 22 جنوری کو نیٹ فلکس پر ریلیز ہوگی انہوں نے پریانکا چوپڑا کے ساتھ بھی کام کرنے کا تجربہ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ میں ہمیشہ سے پریانکا کے کام سے متاثر رہاہوں وہ ایک اچھی کو اسٹار ہیں۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔