- پاکستانی گیمر نے ٹیکن سیون کا بین الاقوامی مقابلہ جیت لیا
- کوئٹہ میں رمضان قریب آتے ہی مہنگائی میں اضافہ، تاحال سستا بازار نہیں لگایا جاسکا
- طالبان نے ترکی سمٹ میں شرکت سے انکار کردیا
- شام نے اپنے ہی شہریوں پر کلورین بم گرائے، رپورٹ
- کیا دھوپ میں اضافہ، کووِڈ 19 سے اموات میں کمی کی وجہ ہے؟
- تیونس ؛ ہوائی جہاز میں خواتین مسافروں کی ہاتھا پائی کی ویڈیو وائرل
- قرنطینہ میں بوریت کا علاج... کاغذ کا گھوڑا
- کورونا وبا، ترقی پذیرممالک کیلئے ہنگامی مالیاتی ریلیف فراہم کیا جائے، وزیراعظم
- حوثی باغیوں کے سعودی آئل ریفائنری پرڈرون حملے
- کراچی پولیس چیف کی شہر میں جرائم کے واقعات بڑھنے پر انوکھی منطق
- مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس کل پشاورمیں ہوگا
- کپاس کی مجموعی پیداوارملکی تاریخ کی کم ترین سطح پرآگئی
- افریقی ملک جبوتی میں کشتی الٹنے سے 34 تارکین وطن ہلاک
- حکومت کا نئی مردم شماری کرانے کا فیصلہ
- مشترکہ مفادات کونسل کی مردم شماری نتائج جاری کرنے کی منظوری
- سونے کی قیمت میں فی تولہ 600روپے کمی
- جنوبی افریقا نے دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کو بآسانی شکست دیکر سیریز برابر کردی
- پشاور انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں افغان شہریوں کیلیے خصوصی سہولت کاونٹر قائم
- ہندو طالبہ کی مسلم ہم جماعت کیساتھ ڈانس کی ویڈیو پر انتہا پسند ہندوؤں کا ہنگامہ
- رمضان المبارک میں صدقہ فطر اور فدیہ صوم کا اعلان
بالی ووڈ اداکار جنہوں نے اپنے بچپن کی دوستوں کو جیون ساتھی منتخب کیا

بالی ووڈ میں کئی ایسی جوڑیاں بھی ہیں جن کی محبت بچپن یا پھر لڑکپن سے شروع ہوئی فوٹوفائل
ممبئی: شوبز فنکاروں کے بارے میں عام خیال یہ پایا جاتا ہے کہ اس انڈسٹری میں تعلقات زیادہ دیر تک قائم نہیں رہتے۔ یہ کسی حد تک سچ بھی ہے ابتدا میں ایک دوسرے سے شدید محبت کے دعویدار اداکار شادی کے بندھن میں تو بندھ جاتے ہیں لیکن جلد ہی ان کے درمیان اختلافات اور پھر علیحدگی کی خبریں ان کے مداحوں کو مایوس کردیتی ہیں۔
لیکن شوبز انڈسٹری میں کئی ایسی جوڑیاں بھی ہیں جن کی محبت بچپن یا پھر لڑکپن سے شروع ہوئی اور پھر یہ جوڑیاں شادی کے بندھن میں بندھ گئیں اور ان کےد رمیان محبت آج بھی قائم ہے۔
ورون دھون
اداکار ورون دھون کا شمار موجودہ دور کے کامیاب بالی ووڈ اداکاروں میں ہوتا ہے۔ انہوں نے سارہ خان، عالیہ بھٹ سمیت متعدد اداکاراؤں کے ساتھ فلموں میں کام کیا ہے لیکن ان کا کبھی کسی اداکارہ کے ساتھ اسکینڈل منظرعام پر نہیں آیا کیونکہ ورون دھون شروع ہی سے اپنی اسکول کی دوست نتاشا دلال کو پسند کرتے تھے اور انہوں نے اپنی پسندیدگی کبھی چھپانے کی کوشش بھی نہیں کی۔ اور اب ورون دھون اور نتاشا کی شادی کی خبریں بھارتی میڈیا پر گردش کررہی ہیں دونوں اس ماہ کے آخر میں شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے۔
شاہ رخ خان
بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان بھی اپنی اہلیہ گوری سے ایک اسکول پارٹی کے دوران ملے تھے جہاں دونوں میں دوستی ہوگئی تھی۔ بعد ازاں یہ دوستی محبت میں بدل گئی۔ شاہ رخ اور گوری کی ملاقات شاہ رخ خان کے بالی ووڈ میں انٹری سےقبل ہوئی تھی اور دونوں 1991 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے۔ دونوں کی شادی کو 30 سال سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن فلم انڈسٹری کی چکاچوند دنیا بھی ان دونوں کی محبت کو کم نہ کرسکی ۔
آیوشمان کھرانا
بالی ووڈ اداکار اور میزبان آیوشمان کھرانا اور ان کی اہلیہ طاہرہ کیشپ بھی بچپن کے دوست ہیں اور ایک ہی کالج میں پڑھتے تھے دونوں 2011 میں شادی کے بندھن میں بندھے تھے دونوں کے دوخوبصورت بچے ایک بیٹا ویراج ویر اور بیٹی وروشکا ہے۔
جیکی شروف
اداکار جیکی شروف اور ان کی اہلیہ عائشہ شروف بھی اسکول میں ساتھ تھے اور ایک دوسرے کو اسکول کے زمانے سے ہی پسند کرتے تھے۔ 1987 میں دونوں شادی کے بندھن میں بندھے اور یہ شادی آج بھی قائم ہے۔
بوبی دیول
اداکار بوبی دیول کو اپنی اہلیہ تانیہ سے پہلی نظر میں ہی محبت ہوگئی تھی۔ بوبی دیول اس وقت نوجوان تھے جب وہ پہلی بار تانیہ سے ایک اٹالین ریسٹورنٹ میں ملے تھے ۔ بعد ازاں دونوں 1996 میں شادی کے بندھن میں بندھ گئے۔
عمران خان
بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کے بھانجے اور اداکار عمران خان اور ان کی اہلیہ اوانتیکا ملک کو نوجوانی میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی۔ دونوں کی ایک بیٹی ہے۔
فردین خان
اداکار فردین خان اور نتاشا بھی بچپن کے دوست ہیں اور ساتھ ہی بڑے ہوئے ہیں۔ دونوں کو بچپن میں ہی ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی ۔ فردین اور نتاشا نے 2005 میں اپنی محبت کو شادی کے رشتے میں بدل دیا اور آج بھی یہ خوبصورت جوڑی ایک ساتھ ہے۔
ہرتھیک روشن
بالی ووڈ اداکار ہرتھیک روشن نے بھی اپنی بچپن کی دوست سوزان خان سے شادی کی تھی تاہم بدقسمتی سے اس جوڑی کے درمیان علیحدگی ہوچکی ہے ۔ لیکن علیحدگی کے باوجود یہ دونوں آج بھی ایک دوسرے کے بہت اچھے دوست ہیں۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔