- عمران خان نے خطاب میں اپنے ہی ارکان اسمبلی کو چور کہہ دیا، یوسف رضا گیلانی
- کیپٹل ہل پر ایک بار پھر حملے کی اطلاعات، واشنگٹں میں سیکیورٹی ہائی الرٹ
- سندھ میں انتخابی نتائج؛ پی ٹی آئی اور جی ڈی اے کو 6 باغیوں کی تلاش
- ترکی کا ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، کور کمانڈر سمیت 10 فوجی ہلاک
- الیکشن کمیشن کا وزیراعظم کے خطاب کا نوٹس، خصوصی اجلاس طلب کرلیا
- کھلے سمندر میں لانچ پر چھاپہ، 82 کروڑ روپے کی حشیش برآمد
- ڈالر کی تنزلی کا سلسلہ رک گیا
- پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا احسان مانی اور وسیم خان سے مستعفی ہونے کا مطالبہ
- ایل پی جی کی قیمت میں 22 روپے فی کلو گرام کمی
- پی ایس ایل میچز ملتوی؛ ٹکٹوں کی ری فنڈنگ کا طریقہ کار طے کرلیا گیا
- ترکی کا امریکا سے ایران پر عائد پابندیاں ختم کرنے کا مطالبہ
- کرپشن کیس؛ سابق وزیراعلیٰ بلوچستان اسلم رئیسانی پر فرد جرم عائد
- افغانستان میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 7 افراد ہلاک
- سعودی عرب نے حوثی باغیوں کا ایک اور میزائل حملہ ناکام بنا دیا
- وزیر اعظم پر اعتماد کا ووٹ؛ قومی اسمبلی کا اجلاس طلب کرلیا گیا
- مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج کے کرنل اور 2 اہلکاروں نے خودکشی کرلی
- عمران خان کی حکومت کو اب کوئی نہیں بچا سکتا، بلاول بھٹو زرداری
- 5 سالہ بچی سے زیادتی کرنے والے مجرم کو سزائے موت
- شاہی محل کی دیوار اور سرپھرے نوجوان
- ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی غیرمعمولی کمی
عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے کورونا وبا کو مزید خراب کردیا، اقوام متحدہ

دنیا کا ایک بڑا حصہ تاحال ویکسینیشن سے محروم ہے، سیکرٹری جنرل یو این (فوٹو : فائل)
جنیوا: کئی ممالک میں کورنا ویکسینیشن کی مہم جاری ہونے کے باوجود دنیا بھر میں کووڈ-19 سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جس کا ذمہ دار اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی کو قرار دیا ہے۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے دنیا بھر میں کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد 20 لاکھ سے تجاوز ہونے اور اس ہولناک وائرس سے 9 کروڑ 19 لاکھ سے زائد افراد متاثر ہونے پر دکھ کا اظہار کرتے ہوئے صورت حال کو افسوسناک قرار دیا ہے۔
امریکا، یورپی ممالک اور چند خلیجی ممالک میں کورونا ویکسینیشن کی مہم جاری ہے اور ان ممالک میں وبا کے خاتمے کی امید پیدا ہوگئی ہے تاہم دنیا کے دوسرے حصوں میں ابھی یہ بہت دور کی بات ہے اور اس حصے کے کئی ممالک کورونا سے ہونے والی ہلاکتوں کے سنگین ترین سنگ میل پر پہنچ گئے ہیں۔
دنیا کی اکثر آبادی میں (جن میں زیادہ تر غریب یا ترقی پذیر ممالک شامل ہیں) ابھی کورونا ویکسین کا آغاز ہی نہیں ہوا ہے جب کہ جن ممالک میں ویکسینیشن جاری ہے وہاں بھی اس عمل کو پورا ہونے میں مزید ایک سال یا 18 ماہ لگ سکتے ہیں۔
جان ہاپکنز یونیورسٹی کے مطابق وبا کے دوران مجموعی ہلاکتیں برسلز، مکہ، یا ویانا کی آبادی کے برابر ہیں جب کہ زیادہ ہلاکت خیزی براعظم یورپ میں ہوئی جہاں 6 لاکھ 50 ہزار اور 560 اموات ہوئیں جس کے بعد لاطینی امریکا اور کیریبیئن میں 5 لاکھ 42 ہزار جب کہ ریاست ہائے متحدہ امریکا اور کینیڈا میں 4 لاکھ 7 ہزار ہلاکتیں ہوئیں۔
اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے وبا سے نمٹنے کے لیے عالمی یکجہتی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی سطح پر مربوط کوششوں کی عدم موجودگی نے وبائی بیماری کے مہلک اثرات کو مزید خراب کردیا ہے جو کہ افسوسناک بات ہے۔”
اپنے ویڈیو پیغام میں اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مزید کہا کہ کورونا ہلاکتوں کی تعداد کا 20 لاکھ کو چھونا دل کو رنجیدہ کرنے والا سنگ میل ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔