ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ

ویب ڈیسک  ہفتہ 16 جنوری 2021
لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے فوٹو:فائل

لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے فوٹو:فائل

 لاہور: ملائیشیا میں ضبط پی آئی اے کے طیارے کے معاملے میں نیا موڑ سامنے آ گیا۔

لیز پر لیے گئے طیارے کی کمپنی کا مالک اور ڈائریکٹر بھارتی نکلے۔ طیارے کی مالک پری گرائن کمپنی کا دفتر دبئی میں قائم ہے۔

ذرائع کے مطابق پی آئی اے انتظامیہ اس حوالے سے بھی معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ پی آئی اے حکام کو حیرانی ہے کہ جب معاملہ قانون کے مطابق چل رہا تھا تو کمپنی نے یہ اقدامات کیوں اٹھائے۔

یہ بھی پڑھیں: ملائیشیا میں پی آئی اے کا ایک طیارہ عدالتی حکم پر تحویل میں لیا گیا  

واضح رہے کہ پی آئی اے کا بوئنگ 777 طیارہ کوالالمپورایئرپورٹ پر ملائیشیا کی عدالت کے حکم پر مقامی حکام نے قبضے میں لے لیا ہے۔ طیارے کی لیزکے واجبات ادا نہ کرنے پر یہ اقدام سامنے آیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔