- سینیٹ الیکشن کے پی؛ 13 ارکان اسمبلی نے بیلٹ پیپرز ضائع کردیئے
- شہباز شریف کے خلاف نیب انکوائری شروع اور اسحق ڈار کے خلاف بند کرنے کی منظوری
- کورونا میں مبتلا کوئٹہ گلیڈیئٹر کے ٹام بینٹن کا شائقین کرکٹ کے نام پیغام
- سینیٹ انتخاب؛ وزیراعظم کا خیبر پختونخوا میں پی ٹی آئی ارکان کی سست روی کا نوٹس
- ملک میں سونے کی قیمت میں غیرمعمولی کمی
- سندھ سینیٹ انتخابات ؛ معمر اور علیل ارکان اسمبلی کو خصوصی رعایت
- میانمار میں فوجی بغاوت کیخلاف مظاہرے، مزید 6 افراد ہلاک
- ڈینئل کرسٹیئن پی ایس ایل کے سب سے مہنگے بولر بن گئے
- پاک چین سفارتی تعلقات کی 70 ویں سالگرہ کی مناسبت سے سرگرمیوں کی افتتاحی تقریب
- سینیٹ انتخابات؛ وزیراعظم بیلٹ پیپر ضائع ہونے پر شہریار آفریدی پر برہم
- نیدرلینڈ کے کورونا ٹیسٹ سینٹر میں دھماکا
- بھارتیوں کے سخت ردعمل نے ڈیل سٹین کو معذرت پر مجبور کردیا
- عراق میں امریکی فضائی اڈے پر 10 راکٹ حملے
- حکومت جاچکی لیکن اس کو سنبھالنے والے نہیں جانے دیتے، آصف زرداری
- پی ایس ایل 6؛ لاہور میں شیڈول میچز کراچی منتقل کرنے کا امکان
- انسان غلط کام خود کرتا ہے اور پھر کہتا ہے کہ اللہ مالک ہے، چوہدری شجاعت
- پشاور زلمی کا کراچی کنگز کو جیت کیلیے 189 رنز کا ہدف
- اپنے ہی بیٹے سے زیادتی کرنے والا درندہ صفت باپ گرفتار
- افغانستان میں 3 خواتین صحافیوں کو فائرنگ کرکے ہلاک کردیا گیا
- گلی میں چارپائی بچھانے پر 10 سالہ بچے نے اپنے 11 سالہ ساتھی کا قتل کردیا
بھارت میں بھی کورونا ویکسینیشن کا آغاز

مہم کے دوران مقامی سطح پر تیار کردہ دو کورونا ویکسینز لگائی جائیں گی، فوٹو : بھارتی میڈیا
نئی دہلی: دنیا بھر میں امریکا کے بعد کورونا سے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ملک بھارت میں ویکسینیشن کا آغاز ہو گیا ہے جس میں مقامی سطح پر تیار کردہ 2 کورونا ویکسینز لگائی جائیں گی جب کہ یہ دنیا میں سب سے بڑی انسداد کورونا مہم ہوگی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق کلکتہ میں 35 سالہ نرس سانتا روئے کو کورونا ویکسین کا ٹیکہ لگا کر ملک بھر میں ویکسینیشن کا آغاز کردیا گیا ہے۔ رواں برس جولائی تک 30 کروڑ افراد کو ویکسین لگانے کی منصوبہ بندی کی گئی ہے جس کی وجہ سے یہ دنیا کی سب سے بڑی ویکسینیشن مہم ہے۔
بھارتی وزارت صحت نے دعویٰ کیا ہے کہ کورونا ویکسینیشن کے لیے بچوں کے حفاظتی ٹیکے لگانے کی مہم اور الیکشن مہم کے آزمودہ ماڈلز کو استعمال کیا جائے گا جس کے لیے ایک لاکھ 50 ہزار تربیت یافتہ طبی عملے کی ٹیم بنائی گئی ہے۔
ابتدائی طور پر 3 کروڑ ڈاکٹرز اور طبی عملے کو ٹیکے لگائے جائیں گے جس کے بعد 60 سال سے زائد عمر کے افراد کو ویکسین لگائی جائے گی اور پھر عام شہریوں کی باری آئے گی۔
دور دراز دیہاتوں میں محفوظ حالت میں ویکسین کی فراہمی کے لیے حکومت نے بڑے پیمانے پر ریفریجریشن کا انتظام کیا ہے جب کہ پورے ملک میں ترسیل کے لیے ڈیجیٹل نظام بھی متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ ویکسین کی سیکیورٹی کا بھی انتظام بھی کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ پانچ لاکھ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار ہے۔
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔