6 ماہ کے دوران کھربوں روپے کی چائے اور موبائل فون درآمد

ارشاد انصاری  ہفتہ 16 جنوری 2021
مالی سال کے 6 ماہ کے دوران اربوں روپے کی گندم اور دالیں بھی درآمد کی گئیں۔

مالی سال کے 6 ماہ کے دوران اربوں روپے کی گندم اور دالیں بھی درآمد کی گئیں۔

 اسلام آباد: رواں مالی سال میں جولائی سے دسمبر کے 6 ماہ کے دوران پاکستان میں 46 ارب کی چائے درآمد کی گئی جب کہ ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون بھی درآمد ہوئے۔

وفاقی ادارہ شماریات کی جانب سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق اسی عرصے کے دوران پاکستان نے ایک کھرب 53 ارب روپے کے موبائل فون بھی درآمدکیے۔ اس کے علاوہ ان 6 ماہ میں ایک کھرب 6 ارب روپے کی گندم، 47 ارب کی دالیں ،46 ارب کی چائے اور تقریباً 8 کروڑ روپےکا ڈرائی فروٹ درآمد کیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے دوران ٹیکسٹائل کی صنعت کی شرح نمو میں 0.70 فیصد ، فوڈ، بیوریج اور تمباکو 3.08 فی صد ، کوک ، پٹرولیم مصنوعات 0.09 فی صد ، ادویہ سازی و کیمیکلز 1.02 فی صد اور 0.27 فیصد جبکہ نان مٹیلک منرل پراڈکٹس 2.66 فی صد ، آٹو بائیلز 0.32 فی صد، فرٹیلائیزرز 0.45 فی صد اور پیپرو پیپر بورڈ کی صنعت کی شرح نمو میں 0.44 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔